راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی او روڈز کی آسامی خالی ہونے سے دفتری امور
ٹھپ ہوگئے کئی ماہ سے آسامی خالی ہونے کے باعث نہ صرف کنٹریکٹرز کو بلز کی
آدائیگی میں مشکلات درپیش ہیں بلکہ ضلع بھر میں روڈز کی تعمیر کے منصوبے
بھی التواء کا شکار ہیں تین ماہ تک انجیئنر شفقت حسین بخاری کے پاس اضافی
چارج رہا جنہوں نے اب یہ اضافی چارج چھوڑ دیا ہے جبکہ رانا نذیر احمد نے ڈی
او روڈز کا چارج لینے سے انکار کردیا ہے عوامی وشہری حلقوں نے سیکرٹری
ورکس اینڈ سروسز پنجاب سے راجن پور میں ایکسئن تعینات کرنے کا مطالبہ کیا
ہے ۔
0 comments:
Post a Comment