راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور سٹی پولیس کا ٹھیڑی کالونی میں برائی کے
اڈے پر چھاپہ 2مرد گرفتارذرائع کے مطابق ٹھیڑی کالو نی کے محمد باقر نامی
نے ون فائیو پر اطلاع دی کہ ایک مکان میں کچھ مردو خواتین برائی کی نیت سے
مشہورِ زمانہ اکبر پتھوانی کے اڈے پر جمع ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارا
اور وہاں سے دومردوں عامر اور صدام قوم بوہڑکو گرفتار کرنے کی تصدیق کی
پولیس ترجمان کے مطابق مکان پر صرف دو مرد موجود تھے جنہیں پولیس نے
گرفتار کیا ہے دوسری جانب اہل علاقہ نے ڈی پی او راجن پور سے ٹھیڑی کالونی
میں قائم برائی کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر نیکا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment