را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے
ہوئے40لاکھ روپے کی 61کلو گرام چرس برآمد کر لی، بین اضلاعی منشیات فروش
گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گینگ کے دیگر دو ممبران ماں بیٹاکی پولیس نے
تلاش شروع کر دی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا،گروہ کے دیگر ارکان
کی گرفتاری کیلئے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او
راجن پور زاہد محمود گوندل نے اپنے دفتر میں اس خبر کو بریک کرتے ہوئے ایک
پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس کو کچھ عرصہ قبل ایک بین الاضلاعی
منشیات فروش گروپ کی طرف سے راجن پور میں بڑے پیمانے پر منشیات کی فروخت
اور اس سلسلے میں کام کرنے والے گینگ کی اطلاع موصول ہوئی جس کو انتہائی
خفیہ رکھتے ہوئے ڈی ایس پی آصف رشید کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی
جس نے انتہائی منظم طریقے سے اس گینگ کی تلاش شروع کی ۔پولیس کو پتہ چلا کہ
بلوچستان کے ضلع پشین سے برآستہ رکنی،فورٹ منرو بڑے پیمانے پر راجن پور
میں منشیات اسمگل کی جا رہی ہے قبائلی علاقہ میں بھی اس گینگ کا نیٹ ورک
موجود ہے ۔گزشتہ شب ہی پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ پشین
سے راجن پور لائی جا رہی ہے ڈی ایس پی آصف رشید اور ماڈل تھانہ سٹی راجن
پور کے انچارج چوہدری فیا ض الحق نے نگرانی شروع کر دی جونہی منشیات راجن
پور پہنچی ملزم محمد حسین ارائیں کو پولیس پارٹی نے 61کلو گرام چرس سمیت
پولیس لائن کے قریب موقع پر اس وقت پکڑ لیا جب وہ ایک گاڑی کیری ڈبہ سے
منشیات اپنے ڈیرے میں شفٹ کر رہا تھا ملزم محمد حسین ارائیں کو گرفتار کر
لیا گیا ۔ ملزم کا تعلق راجن پور سے بتایا گیا ہے جو ایک سماجی تنظیم کے
ہاں ملازمت بھی کرتا ہے مقامی طور پر اس گینگ کے دیگر دو ممبران رضیہ نامی
عورت اور اس کا بیٹا کاشف کے ملوث ہونے کے شواہد پولیس کو ملے ہیں پولیس ان
کی گرفتاری کیلئے بھی مصروف عمل ہے ۔
0 comments:
Post a Comment