راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات کی آراضی واگذار کرنے کے لئے 1 ماہ
سے آپریشن جاری انتظامی آفیسران اس آپریشن کی نگرانی میں مصروف مگر عملہ
ریونیو بھاری رشوت وصول کرکے کئی مربع آراضی بااثر افراد کو ’’ بخشش ‘‘ کر
نے میں بھی کامیاب رہا جنگلات آراضی کی نئے سرے سے ’’حد براری ‘‘ کرائی
جائے علاقہ مکینوں کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ
علاقہ مکینوں محمد خان ،ظفراقبال،محمد یوسف ،واحد بخش ودیگر نے وزیراعلیٰ
سمیت اعلیٰ صوبائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ عملہ ریونیو نے بااثر
افراد سے لاکھوں کی وصولی کر کے سرکار کو کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچایا ہے
کئی علاقوں میں ’’حد براری ‘‘ میں کئی مربع آراضی ناجائز قابضین کو
’’بخشیش ‘‘ کردی اور یوں صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات کو کروڑوں کے نقصان
سے دوچار کیا اُنہوں نے حکام سے ملکیتی زمینوں سے ملحق جنگلات آراضی کی
دوبارہ حد براری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment