راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہفتہ
صفائی مہم منانے کا منصوبہ تیار ،شہریوں کو گندگی کو ٹھکانے لگانے سمیت
صفائی کے اصول اپنانے کی جانب راغب کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی
تینوں ٹی ایم ایز راجن پور ،جام پور اور روجہان نے ہفتہ صفائی مہم منانے
کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس میں نہ صرف نوآباد رہائشی کالونیوں کی صفائی کے
حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا بلکہ اس حوالے سے سیمینارز اور
تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں شہریوں کو صفائی کے اصول اپنا نے بارے
آگاہی فراہم کی جائیگی ۔
0 comments:
Post a Comment