Feature Top (Full Width)

Tuesday, 24 March 2015

راجن پور بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آجانے سے 5لاکھ روپے کے مویشی ہلاک

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آجانے سے 5لاکھ روپے کے مویشی ہلاک اہل محلہ نے صبح سویرے فون کر کے کرنٹ آنے کی نشاندہی میپکو آفس میں کر دی تھی مگر 10گھنٹے گذر جانے پر بھی کوئی اقدام نہ کیا گیا ،قبل ازیں بھی ایک 7سالہ بچی اور 12سالہ بچہ سمیت متعدد جانور ہلاک ہو چکے ہیں ۔اہل محلہ کا اجتجاج اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق روجہان روڈ پر واقع ایک کھمبے میں کرنٹ آنے کی اطلاع اہل علاقہ نے میپکو آفس کو علی الصبح کر دی۔مگر روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصلاح احوال کیلئے کئی گھنٹے تک کوئی کاروائی نہ کی گئی ۔بعد نماز عصر یہاں سے گزرنے والی سابق کونسلر محمد اسلم فریدی کی دو بھینسیں اور ایک گائے مذکورہ کھمبے سے ٹکراتے ہی موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔جن کی مالیت 5لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ قبل ازیں دو انسانی جانوں سمیت کئی مویشی جاں بحق ہو چکے ہیں ۔میپکو آفس کو متواتر اطلاع کی جاتی رہی مگر کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی جس کے نتیجے میں یہ واقع پیش آیا ۔سماجی کارکنوں اللہ بخش،رفیق احمد اور محمد سجاد کا کہنا ہے کہ چالیس سال پرانے کھمبوں اور تاروں کے سبب کئی جانی نقصان ہو چکے ہیں اور نہ جانے کتنے مزید ہونگے ارباب اختیار کو قیمتی جانوں کی ذرا بھی فکر نہیں دریں اثناء ہلاک ہونے والی بھینسوں کے مالک نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عدالت جائیں گئے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers