راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) لوکل گورنمنٹ کی زمین پر ای ڈی او زراعت کا دفتر
تعمیر ،لوکل گورنمنٹ کے آفیسرز نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مذکورہ تعمیر
بارے اطلاع یابی کردی تفصیلات کے مطابق ڈی سی او کمپلیکس سے ملحق لوکل
گورنمنٹ کا دفتر اور آفیسرز کی رہائش گاہیں تعمیر ہیں اس دفتر کے صحن میں
پہلے واٹر مینجمنٹ کا دفتر تعمیر کیا گیا پھر ڈی او پلاننگ کا دفترقائم کیا
گیا جسے بعد میں سول ڈیفنس کے حوالے کیا گیا ہے اب بقایا صحن پر ای ڈی او
زراعت کا دفتر تعمیر کردیا گیا ہے جبکہ اصولاً ای ڈی او زراعت کا دفتر
زراعت کے دفاتر میں تعمیر ہونا تھا مگر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن جو
ڈی سی او غازی امان اللہ کے قریب ترین ساتھی شمار کئے جاتے ہیں وہ لوکل
گورنمنٹ دفتر کے احاطہ میں اپنا دفتر تعمیر کرانے میں کامیاب ہوگئے تاہم
لوکل گورنمنٹ آفیسرز نے سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام کو اس تعمیر بارے اطلاع
کردی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment