راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) یوم پاکستان وطن عزیز کے لئے ایک اہمیت رکھتا ہے جس
کی بنیاد اسلام اور دو قومی نظریئے پر تھی ۔ آج پاکستان کو ایک متحد قوم
کی ضرورت ہے جو آگے بڑھ کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہے ان خیالا ت
کااظہار اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے یوم پاکستان کے سلسلے میں صنعت زار میں
ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر معززین ، علما کرام
،صحافی ، سماجی و سیاسی شخصیا ت کے علاوہ ڈی او سی آفتاب احمد ، ای ڈی او
فنانس اصغر جلبانی، اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی، پروفیسر نظیر سکھانی ،
مشتاق رضوی و چیئرمین مصالحتی کمیٹی علی محمد صدیقی ، منصور احمد سنجرانی
نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قرار داد پاکستان کے مقاصد اور
اہمیت کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کیا ۔ مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا
کہ آج ہم ان شہیدوں کو سلاپ پیش کر تے ہیں جنہوں نے وطن کے لئے اپنی
قربانی دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ کام کرنا چایئے جو آنے والی نسلیں بھی
یاد رکھیں ۔ آزادی ایک نعمت ہے اللہ کا شکر ادا کرنا چایئے۔ آخر میں
مولانا علی محمد صدیقی نے دعا کرائی ۔ قبل ازیں اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے
دارلامان میں مقیم خواتین میں پھل اور مٹھائی اور بچوں میں دودھ کے ڈبے
تقسیم کیئے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ صبا زہرا موجو د تھیں۔
0 comments:
Post a Comment