راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے تعمیراتی کاموں
میں گھپلوں کا انکشاف ،ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور سردار عاطف
مزاری کے تجویز کردہ منصوبہ جات میں لاکھوں کی کرپشن کی گئی تحقیقات کرائی
جائیں راجن پور کے شہری چوہدری عبدالمجید نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد
شہباز شریف ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ،ڈائریکٹر انٹی کرپشن پنجاب کو دی
گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ راجن پور شہر اور دیہی علاقوں میں
سولنگ اور نالیوں کی تعمیر کی گئی جس میں کرپٹ انجینئرز نے کنٹریکٹر زکو
کرپشن کے بدلے مالی مفاد دیا اور سرکار کو کروڑوں روپوں کا جھٹکا دیا گیا
ان منصوبوں کے بلز بھی کئی فی صد رشوت وصول کرکے اندھادھند پاس کئے گئے کئی
علاقوں میں انٹیں اور مٹی پہلے سے موجود تھی مگر بلوں میں نئے سرے سے مٹی
ڈالنا دکھا کر سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا گیا ہے دوسری
جانب شہری کی جانب سے درخواستیں بھجوانے کے بعد ٹی ایم اے کے آفیسران جمال
فرید ملک، مجاہد لشاری ،چوہدری اصغر علی میں کھلبلی مچ گئی ہے اُنہوں نے
شہری کو مبینہ طور پر راضی کر نے کے لئے کنٹریکٹرز کی منتیں ترلے شروع
کردیئے ہیں اس حوالے سے جب ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سے رابطہ کیا گیا تو اُن
کا کہنا تھا کہ غلط کام کر نے والے کے خلاف ضرور کاروائی کی جائیگی ۔
0 comments:
Post a Comment