را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کی شکایت پانچ
ہزار روپے فی کس لینے کا الزام ،سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت سے تحقیقات
کرا کر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق ضلع
راجن پور میں محکمہ تعلیم میں وسیع پیمانوں پر اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ
جاری ہے ۔تبادلوں کی لسٹیں ڈی سی او آفس میں مرتب کی جا رہی ہیں بتایا گیا
ہے کہ صرف ان اساتذہ کے تبادلے کئے جا رہے ہیں جو کئی سالوں سے دور افتادہ
علاقوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں تاہم اساتذہ اور سیاسی و سماجی حلقوں
نے شکایت کی ہے کہ ایجنٹوں کے ذریعے پیسے لیکر تبادلے کئے جا رہے ہیں
زیادہ تر خواتین اساتذہ کے بغیر رشوت تبادلے نہیں کئے جاتے ۔محمد اسلم،نواز
احمد،محمد طارق،جمیل احمد اور رسول بخش نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اس
سلسلے میں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی پیسے کے بغیر کوئی بھی بات نہیں سنتا ای
ڈی او آفس کے اہلکار وں کا کہنا ہے کہ تبادلے ڈی سی او آفس میں ہو رہے ہیں
وہاں رابطہ کریں انہوں نے الزام لگایا کہ پانچ ہزار روپے فی کس رشوت لی
جاتی ہے اور پیسے نہ دینے والوں کے تبادلے دور دراز کے علاقوں میں کئے جا
رہے ہیں انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا کہ اس کی روک تھام
کرائی جائے تمام تبادلے کینسل کر کے میرٹ پر کئے جائیں
0 comments:
Post a Comment