Feature Top (Full Width)

Monday, 2 March 2015

راجن پور امدادی چیک پر لوٹ مار میں مصروف ہیں فتح پور اور رکھ فاضل پور کے درجنوں سیلاب متاثرین کا احتجاج

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فتح پور اور رکھ فاضل پور کے درجنوں سیلاب متاثرین کا سماجی تنظیم ’’ہینڈز‘‘ کے خلاف احتجاج ،سماجی تنظیم کے اہلکار امدادی چیک پر لوٹ مار میں مصروف ہیں ڈی سی او ہمیں لوٹ مار سے بچائیں متاثرین کا مطالبہ فتح پور اور رکھ فاضل پور کے درجنوں متاثرین محمد نواز،محمد بلال، غلام حسین ،محمد ظفر ،اللہ بخش ودیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ ہینڈز کے آفیسرز سعدیہ نواز،محمد علی ودیگر متاثرین سیلاب کے نام پر ابتک کروڑوں روپوں کی کرپشن کرچکے ہیں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو مکانات کی تعمیر کا جھانسہ دے کر اُن کا شناختی کارڈ لے لیتے ہیں اور ہیڈ آفس سے تیس ہزار روپے فی متاثر کی امداد منظور کراکر سیلاب متاثرہ سے پندرہ ہزار روپے رشوت طلب کرتے ہیں اور رقم لے کر مکان کی تعمیر کو بھی یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کرنا ضروری نہیں سمجھتے رشوت کی رقم نہ دینے والوں کو یہ کہہ کرٹرخا دیا جاتا ہے کہ آپ کا چیک منظور نہیں ہوا ابتک راجن پور اور جام پور کی متعدد یونین کو نسلوں کے ہزاروں متاثرین سے کروڑوں روپوں کی کرپشن کر چکے ہیں متاثرین کے مطابق ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو درخواستیں گذاریں مگر انصاف نہ ملا متاثرین نے کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی سی او راجن پور سے انصاف فراہم کر نے اور لوٹی گئی رقوم متاثرین کو واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers