راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور
میں پولیو کے دوران اچھا کام کر نے والوں میں تعریفی اسناداورشیلڈ تقسیم
کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں اچھی اور محنتی ٹیم کی وجہ سے پولیو
کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔اور یہ ٹیم مزید محنت کرے ان کو اور ایوارڈ بھی
دئیے جائیں گے ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ
ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں تقریب تقسیم ایوارڈ کے موقع پر کہیں اس
تقریب میں ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل ،ای ڈی او صحت ڈاکٹرفیاض
لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،ای ڈی
او فنانس اصغر جلبانی ،ضلعی آفسران ،ڈاکٹر حضرات،معززین اور پولیو سیکٹر
انچارج اور ہیلتھ ورکر ز بھی موجود تھیں۔ ڈی اسی او نے کہا ہے کہ محنتی اور
دیانتدارملازمین اپنے ادارہ کا ایک اثاثہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے سے
ادارہ مزید ترقی کرے گا۔
0 comments:
Post a Comment