Feature Top (Full Width)

Monday, 2 March 2015

راجن پور ضلع کے تین مواضعات کی 7 ہزارایکڑ زاراضی ناجائز قابضین سے واگزار کر لی گئی ہے ثاقب عزیز

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ثاقب عزیز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے حکم پر بھر پور کاروائی اور دن رات کوششوں کے نتیجے میں ضلع کے تین مواضعات کی 7 ہزارایکڑ زاراضی ناجائز قابضین سے واگزار کر لی گئی ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس کو ہر طبقہ فکر کی طرف سے تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ خان کے ہمراہ نے محکمہ جنگلات کی مقبوضہ اراضی رکھ کوٹلہ عیسن کو واگزار کرانے کے لیئے جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا ۔ اور کمشنر ڈیرہ غازی خان نے خود زمین پر ٹریکٹر چلا کرواگزار کا آغاز کیا۔ ڈی سی او نے بتایا کہ اس آپریشن میں گزشتہ روز 80 سے زائد ٹریکٹروں نے حصہ لیا ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ان تین مواضعات میں کل291تعمیرات کو ختم کیا گیا اور کل 29ٹیوب ویلو ں کے بورز کو بند کر دیا گیا جو ناجائز اور غیر قانونی طور پر قائم کیئے گئے تھے ۔ انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ سرکاری اراضی ہر قیمت پر واگزار کر ا کے سرکاری مقاصد کے استعمال میں لا ئی جا ئے گی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران شاہد پرویز ، امداد حسین ،طلعت عباس، اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ، اے سی راجن پور چوہدری مختار احمد،تحصیل دار محمد اعظم گوپانگ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers