راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )گزشتہ روز فریج،ائیر کنڈیشن،اور تھری فیس ورکشاپ
یونین کا قیام عمل میں لایا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب
کا آغاز چوہدری محمد طارق نے تلاوت قران سے کیا ۔بعد میں متفقہ طور پر درج
ذیل عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا صدر حاجی امتیاز ، نائب صدر
چوہدری زاہد اقبال، جنرل سیکریٹری اظہر شاہ ،فنانس سیکریٹری چوہدری محمد
انورمنتخب ہوئے ۔بعد ازاں نو منتخب عہدیداروں کو مرکزی انجمن تاجران کی طرف
سے چائے کی دعوت پر مدعو کیا گیا ۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے سر
پرست اعلی عبدالرشید ساجد نے کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد ملک وقوم کے وسیع
مفاد میں ہے مسائل کے حل کیلئے ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے
کہا کہ تاجر برادری کو موجودہ حالات میں حکومت فعال کردار ادا کرنے کا
موقع فراہم کرے کیونکہ ملک وقوم کو در پیش بیشتر مسائل کو تعلق اس شعبہ سے
ہے اور تاجر مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں خصوصاً مہنگائی،ذخیرہ اندازی اور
ملاوٹ سے نمٹنے کیلئے ان کا کردار اہم ہو گا تاجر برادری ملک وقوم کیلئے ہر
قسم کی قربانی دے گی اس موقع پر نو منتخب صدر حاجی امتیاز نے کہا کہ وہ
تاجر برادر ی کی مشاورت سے مستقبل کے فیصلے کریں گئے ۔ تقریب کے اختتام پر
بلال کھوکھر نے ملک وقوم کی بقاء اور سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کرائی مرکزی
انجمن تاجران کے عہدیداروں نے نو منتخب عہدیداروں کو ہار پہنائے۔ اس موقع
پر مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر میاں ریاض ثاقب، استاد نصیر،استاد
ارشد،چوہدری عبدالرزاق،سردار یوسف خان گبول،چوہدری زبیر احمد،چوہدری عتیق
الرحمن،عبید گبول،چو ہد ری محمد طارق کے علاوہ تاجر برادری کی ایک بڑی
تعداد موجود تھی۔
0 comments:
Post a Comment