Feature Top (Full Width)

Tuesday, 24 March 2015

راجن پور تمام سرکاری سکولوں کو فوری طور پر میٹرلگاکر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے غازی امان اللہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ واپڈ اکو ہدایت کی کہ تمام سرکاری سکولوں کو فوری طور پر میٹرلگاکر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ترکش ماڈل ویلج میں بھی لوگوں کی سہولت کیلئے بجلی کے منصوبے پر عمل کیا جائے تاکہ لوگ اپنی ضروریات کو پورا کرسکیں ۔ ڈی سی او نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بھی کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے روڈمیپ پر وگرام کے تحت لوگوں کو طبی سہولت فراہم کی جائیں اور تمام ہسپتالوں میں ہرقسم کی ادویات موجود ہونی چاہیں ۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئر مین ڈی سی او ،مقامی ایم پی اے سردارعاطف خان ممبر،ای ڈی او اور ڈی ایچ او بھی ممبر ہونگے۔ یہ کمیٹی ہفتہ وار میٹنگ کرے گی جس کی روپورٹ پرونشل کمیٹی کودی جائے گی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،ای ڈی او فنانس ملک اصغر جلبانی ،ڈی او بلڈنگ طارق لغاری،ای ڈی او صحت،ڈی ایچ او،ایکسین واپڈا بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ہسپتال کا دورہ کرونگا اور حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ملنی چاہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ ان کا طبی معائنہ کریں اور ایمرجنسی وارڈ پرخصوصی توجہ دی جائے ۔ اجلاس میں ڈی سی او نے کہا کہ آنے والی خریداری گندم سے پہلے تمام مراکز کو صاف ستھرا کیا جائے تاکہ گندم کو محفوظ کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers