راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 5 سال قبل لانگ کالونی راجن پور شہر سے موٹر
سائیکل چوری ہوا سٹی پولیس نے تاحال میرے ملزم کو گرفتار کیا نہ ہی اُس سے
موٹر سائیکل بازیاب کرائی آئی جی پنجاب نوٹس لیں راجن پور کے رہائشی محمد
افضل ولد عاشق علی قوم عمرانی نے اخبار دفتر آکر بتلایا کہ وہ محنت مزدوری
کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتا ہے غریب ہونے کے ناطے موٹر سائیکل اُس کی
کمائی کی واحد جمع پو نجی تھی 2009 ء میں وہ لانگ کالونی میں اپنی ہمشیرہ
سے ملنے اُس کے گھر گیا اور اپنی موٹر سائیکل اُس کے گھر کے باہر لاک کرکے
کھڑی کی دو منٹ بعد جب وہاں سے روانہ ہوا تو گھر کے باہر سے اُس کی نئی
موٹر سائیکل غائب تھی تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ تودرج کیا اور ایک ملزم
طارق شکاری کو ملزم نامزد کیا مگر پانچ سال گذرنے کے بعدملزم گرفتار ہوا نہ
ہی موٹر سائیکل بازیاب کی شہری نے آئی جی پنجاب ،آر پی او ڈی جی خان سے
نوٹس لینے اور انصاف فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment