Feature Top (Full Width)

Tuesday, 24 March 2015

مسیحی برادری کے ساتھ یک جہتی کے علاوہ ملک کی ترقی کے لیئے دعا کی گئی عبدالرشید قریشی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سانحہ لاہور کے سلسلے میں مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یک جہتی اور ہمدردی کے لیئے مصالحتی کمیٹی راجن پور کا اجلاس چیئر مین علی محمد صدیقی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مسیحی برادری کے ساتھ یک جہتی کے علاوہ ملک کی ترقی کے لیئے دعا کی گئی اور مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا ئے۔ اجلاس میں ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی ، احسن شمسی ، عبدالصمد درخواستی ، قاری محمود قاسمی، قاری نور احمد ، عبدالرشید قریشی ، انجمن تاجران اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے علماکرام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گردوں کا کو ئی مذہب نہیں یہ ملک کے دشمن ہیں ۔پاک آرمی کی طرف سے جاری ضرب عضب کی کامیابی اور دہشت گردوں کے خلا ف کاروائی کو سراہا گیا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers