راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 15 پر کار اور موٹرسائیکل ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع پر
دو شہریوں کے خلاف مقدمات درج دونوں گرفتار تفصیلات کے مطابق فاضل پور کے
شہری عبدالحمید نے پولیس کو اطلاع کی کہ ملزمان اس کی کار چھین کرلے جارہے
ہیں جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ کار دبئی اسلامک بینک کراچی کی
ڈیفالٹر ہے اور ریکوری آفیسر میاں امتیاز احمد نے کاروائی کر کے انڈس ہائی
وے سے کار قبضہ میں لی دوسرے واقعہ میں روجہان کے شہری محمداکرم نے پولیس
کو اطلاع کی کہ اس کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان لے کر جارہے ہیں مگر وہ
کاروائی بھی جھوٹی ثابت ہوئی پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج
کرلئے ۔
0 comments:
Post a Comment