Feature Top (Full Width)

Tuesday, 24 March 2015

را جن پورجرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کیلئے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے آصف رشید

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی ایس پی صدرراجن پورآصف رشید بیٹ سونترہ یونین کونسل میں لوگوں کی کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او راجن پورزاہد محمود گوندل کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کیلئے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اور علاقے سے چوری ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس گشت کو موثر بنانا اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کو نشان عبرت بنا دیں گے پولیس محدود وسائل کے باوجود بھی لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں عوام جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی کریں اور حقائق پر مبنی درخواستیں دیں سائلین کو بروقت بلاامتیاز انصاف فراہم کیا جائے گااس موقع پر انہوں نے مختلف سائلین محمد اسماعیل،سیف اللہ،خالد حسین ،زاہد ،ذوالفقار حسین ودیگر کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ایس ایچ او ملک محمد اصغر،مرکزی صدرانجمن تاجران راجن پور علاؤدین خان مزاری،چیئرمین چوہدری ریاض احمد،رانامحمد ارشد،شاہد اقبال،فتح محمد ودیگر موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers