Feature Top (Full Width)

Tuesday, 24 March 2015

سابق ناظم کما ل فرید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر دربار فریدؒ پر ایک سیمینار منعقد ہوا

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابق ناظم کما ل فرید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر دربار فریدؒ پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی سیاسی ،سماجی،مذہبی شخصیات کے علاوہ سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی شریک ہوئے اور مرحوم کمال فرید ملک کو خراج تحسین پیش کیا ۔سابق وزیر اعظم سردار میر بلخ شیر مزاری نے کہا کہ کمال فرید کی خدمات کو راجن پور کے عوام بھول نہیں پائیں گئے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے کہا کہ کمال فرید ملک نے فیوڈل ازم کے خلاف دلیری اور ثابت قدمی سے جدوجہد کی ۔تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک نے کہا کہ کمال فرید کا تعلق مڈل طبقہ سے تھا مگر انہوں نے وڈیروں اور عام لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کی ،ڈگری کالج کے پرنسپل،شاعر اور محقق پروفیسر شکیل پتافی نے کہا کہ اس پسماندہ علاقے کی قسمت تبدیل کرنے کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا کمال فرید نے سیاست کو ایک نئی جہت دی،وہ سیاست میں انسانی عظمت کے قائل تھے وہ جان کی پرواہ کئے بغیر اس ظالمانہ نظام کے خلاف سینہ سپر رہے۔ سابق ممبر قومی اسمبلی سردار میر دوست خان مزاری نے کمال فرید ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور کی ضلعی سیاست اس کے گرد گھومتی تھی ،عوامی تحریک کیایڈیشنل سیکریٹری جنرل خواجہ عامر کور یجہ نے کہا کہ شہر فرید ؒ کیلئے کمال فرید کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ،پیپلز پارتی کے سابق ایم پی اے سردار امان اللہ خان دریشک،سردار عدیل خان گورچانی نے کہا کہ کمال فرید جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے راجن پور کے سیاسی کلچر کو انہوں نے وڈیروں کے ڈرائینگ روم سے تبدیل کر کے عام لوگوں تک اس کی رسائی ممکن بنائی ۔اس موقع پر سردار رحیم یار خان مزاری،سابق چیئر مین راؤ محمد صدیق ایڈووکیٹ،سابق ناظم مرغائی سید منور حسین شاہ بخاری،سردار عبدالرحمن خان دریشک،مولانا موسی رضا جسکانی ،سردار قدیر خان ،اختر ملک سمیت ہزاروں کی تعداد میں لو گ موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers