Feature Top (Full Width)

Tuesday, 24 March 2015

دانش سکول کے طلباء و طالبات اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں محمد اکرم تمغہ امتیاز

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) دانش سکول کے طلباء و طالبات اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں، ان خیالات کا اظہار میجر(ر) محمد اکرم تمغہ امتیاز ملٹری نے دانش سکول گرلز میں طالبات کی تیار کردہ تصویری نمائش کا دورہ کرنے کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ طالبات نے اپنی تیار کردہ تصاویر میں نہایت خوبصورتی سے منظر کشی کی ہے۔ ان کی تیار کردہ تصاویر سے ان کی صلاحیتوں کا اظہار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول میں اعلیٰ معیار کی تعلیم و تر بیت دی جارہی ہے۔ طلبا نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتے ہیں جس سے ان کی خداداد صلاحیتوں کو نکھار ملتا ہے، اساتذہ کرام نہایت محنت اور توجہ سے طلبا کی کردار سازی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، اس موقع پر پرنسپل گرلز میڈم زرقا سہیل رانا نے بتایا کہ تصویری نمائش جماعت ششم اور ہفتم کی طالبات کے فن پاروں پر مشتمل ہے، طالبات نے اپنی آرٹ ٹیچر کی نگرانی میں کام کیا ہے ، اس سطح پر طالبات کا ایسا کام قابل صد تحسین ہے، مجھے اپنی بچیوں پر ناز ہے۔ انشاء اللہ دانش سکول تعلیمی افق پر ایک چمکتا ہو تارا بن کر ابھر رہا ہے اس کے طلبا و طالبات ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers