Feature Top (Full Width)

Tuesday, 24 March 2015

دربار فریدؒ کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے گئے ہیں ملک غلام صابر

را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)دربار فریدؒ کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے گئے ہیں اہل علاقہ بھی اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار سیکورٹی انچارچ دربار فریدؒ ملک غلام صابر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سیکورٹی خدشات پائے جاتے ہیں مساجد ،امام بارگاہیں،چرچ اور مزارات کو دہشت گرد خصوصی نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ عبادت کے اوقات کار میں یہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے دہشت گرد صرف خون کی ہولی کھیل کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرتے ہیں ۔ان حالات میں اجتماعی کردار ادا کرنے کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کم وسائل کے باوجود سیکورٹی کو فول پروف بنایا راجن پور میں دہشت گردی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے سیکورٹی انچارچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی خوش آئند ہے لوگوں کے فعال کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بارے تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers