راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) النور پبلک ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم
انعامات سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار
،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر نذیر احمد سکھانی ،میڈیکل آفیسر
ڈاکٹر شمع نور ،جیل سپرنٹنڈنٹ ملک محمدآصف عظیم ،پرنسپل النور سکول محمد
عارف شبیر ،محمد امجد فاروق نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے
کے لئے ہنگامی بنیادوں پر علم کی شمعیں روشن کرنا ہوں گی سوسائٹی کا ہرفرد
سکولوں سے باہر بچوں کو نزدیکی سکولوں میں داخل کراکر اپنا فرض ادا کرے
گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکولز بھی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار
ادا کررہے ہیں پوزیشنیں حاصل نہ کرنے والے طلباء وطالبات مایوس نہ ہوں بلکہ
مزید محنت کریں اس موقع پر جماعت اول سے دہم تک فسٹ ،سکینڈ اور تھرڈ
پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں مہمانوں نے انعامات اور
سرٹیفکیٹ تقسیم کئے قبل ازیں پرنسپل النور پبلک ہائی سکول محمد عارف شبیر
نے النور سکول کے پندرہ سالہ سفر کی داستان شرکاء کے گوش گذار کی تقریب میں
والدین ،طلباء وطالبات سمیت سیاسی وسماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں آخر میں
محنتی اسٹاف میں کیش ایوارڈز اور اسناد تقسیم کئے گئے ۔
0 comments:
Post a Comment