Feature Top (Full Width)

Wednesday, 25 March 2015

را جن پورآل پاکستان مسلم لیگ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ڈاکٹر غلام یٰسین ملک

را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل پاکستان مسلم لیگ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے پرویزمشرف کی قیادت میں ملک میں جلد حقیقی تبدیلی رونما ہونے والی ہے ملک کو دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے مکمل پاک کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اے پی ایل ایم راجن پورکے ضلعی صدر ڈاکٹر غلام یٰسین ملک نے یہاں ضلعی میڈیاایڈوائزر محمد اسلم شاد کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف ملکی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جلد ہی وہ قومی سیاست میں اہم رول ادا کر یں گے اور آل پاکستان مسلم لیگ عوام کو کرپشن بد امنی مہنگائی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ نا گزیر ہو چکا ہے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس موقع پر محمد وسیم ،ذوالفقار احمد،غلام شبیر،محمد مظفر ودیگر موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers