را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایف ڈبلیو او نے شہید بے نظیر برج کی تعمیر
مکمل کر لی ،شہید بے نظیر برج کے گائیڈڈ بنکس کی تعمیر شروع کر دی گئی اس
میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انجنیئرزکی ایک ٹیم نے نوٹس لیتے ہوئے
پتھروں کو ناقص قرار دے دیا جس کے بعد ان پتھروں کو گائیڈڈ بنکس سے اکھاڑا
جا رہا ہے تفصیل کے مطابق شہید بے نظیر برج کی تعمیر ایف ڈبلیو او نے مکمل
کر لی ہے دریا کا رخ موڑنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے دونوں
کناروں پر گائیڈڈ بنکس کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ
گذشتہ دنوں انجینئرزکی ایک ٹیم نے تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا تو انہوں نے
اس میں استعمال ہونے والے چھوٹے پتھروں کا نوٹس لے لیا اور ان کو اکھاڑ کر
ان کی جگہ کم ازکم 70کلو وزنی پتھر نصب کرنے کی سختی کے سات ہدایت کی ہے جس
کے بعد بڑی تعداد میں ان چھوٹے پتھروں کو اکھاڑا جا رہا ہے ۔ مزید برآں
فیز تھری میں مٹھن کوٹ سے انڈس ہائی وے تک 8کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا کام
بھی تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment