Feature Top (Full Width)

Tuesday, 31 March 2015

راجن پور 13 اپریل سے شروع ہو نے والی مہم کو ہرصورت کامیاب بنایا جا ئے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ نے پولیو کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہو ئے کہا ہے کہ 13اپریل سے شروع ہو نے والی مہم کو ہرصورت کامیاب بنایا جا ئے ۔ متعلقہ افسران کے علاوہ علما کرام سے کہا کہ وہ اپنے جمعہ کے خطابات میں بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو قطرے پلانے کی ہدایت کریں یا لوگ کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کی ہدایت کریں تاکہ بچے معذوری سے بچ سکیں ۔ انہوں پولیس اور بی ایم پی کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دورا ں محکمہ صحت کی ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جا ئے ۔ ہرشخص مہم کوذمہ داری سے نبھائے ۔ اس موقع پر ای ڈی ا وصحت، ڈی ایچ او ، ڈپٹی ڈی ایچ او ، اے سی راجن پور و روجہان، پولٹیکل اسسٹنٹ ، پی آر ایس پی کے انچارج ،ڈی ایس پی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت نے بتایا کہ یہ تین روزہ مہم 13اپریل سے شروع ہو گی جس کے دوران 3لاکھ سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو 973ٹیمیں قطرے پلائیں گی ۔ اس دوران833موبائل ٹیمیں کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے چایئے کے وہ بچوں کو قطرے پلانے میں تعاون کریں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers