را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 10 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کو
واپس کرنے پر سول سوسائٹی نے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل اورڈی ایس
پی صدر آصف رشید چوہدری فیاض الحق کو ہار پہنائے اور پولیس افسران کو
مٹھائیاں پیش کیں ۔راجن پور میں یہ دوسرا موقع ہے کے راجن پور پولیس نے
دوسری مر تبہ چوری اور ڈکیتی کے دوران چھینے گئے موٹر سائیکلوں کی بڑی کھیپ
برآمد کر کے مالکان کو لوٹائے قبل ازیں 17موٹر سائیکل مالکان کے حوالے
پولیس کر چکی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او راجن پور زاہد محمود نے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں پولیس کوکامیابیاں ملی ہیں انہوں نے
کہا کہ راجن پور سماج دشمن عناصر کے خلاف مسلسل مصروف عمل ہے راجنپور میں
چند ماہ کے دوران سینکڑوں خطر ناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے
ان کامیابیوں کے باعث پولیس کا مورال بہت بہتر ہوا ہے انشاء اللہ اس
کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی آصف رشید ،ایس
ایچ اوماڈل تھانہ سٹی راجن پور چوہدری فیاض الحق اور دیگر پولیس افسران بھی
موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment