راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات کی سرکاری آراضی واگذار کرنے کے لئے
ریونیو وجنگلات کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن بااثرشخصیت ملک رفیق بوہڑ کے
قبضہ میں سرکاری زمین کو اس کی ملکیتی قرار دے دیا ڈی سی او راجن پور
تحقیقات کرائیں موضع نور پور مچھی والا کے زمینداروں غلام حسن،محمد فیض
،کریم بخش ودیگر کا کہنا ہے کہ سارا علاقہ جانتا ہے کہ ملک رفیق بوہڑ مسلم
لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک کے گروپ سے تعلق رکھتا ہے اور
اس نے رکھ نورپور کی کئی مربع سرکاری آراضی پرناجائز قبضہ جمارکھا ہے اب
جنگلات اور ریونیو کی ٹیم نے حد براری کے دوران ملک رفیق سے لاکھوں روپے
رشوت وصول کرکے سرکاری آراضی سے کئی مربع آگے حد قائم کرکے کروڑوں روپوں کی
سرکاری آراضی پر بااثر شخصیت کے قبضہ کو جائز قرار دے دیا ہے زمینداروں نے
کمشنر ڈیرہ غازیخان ،ڈی ایف او جنگلات اور ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے
کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment