راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )تھانے سے نکلتے ہی مخالفین نے فائرنگ کر دی
،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس نے تلاش شروع کر دی حکام سے تحفظ کا
مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق خادم حسین ولد اللہ یار سکنہ بستی پھلی ایک
انکوائری کے سلسلہ میں تھانہ مٹھن کوٹ آیا ہوا تھا ۔انکوائری ختم ہونے کے
بعد وہ موٹر سائیکل پر اپنے ساتھیوں محمد رمضان،غلام قادر، محمد حسین ،زاہد
حسین،اللہ داد،خلیل احمد کیہمراہ گھر جارہا تھا چند میٹر دور خواجہ فرید
پارک کے نزدیک ملزمان بشیر احمد،صدیق نے دیگر دعو ساتھیوں کے ہمراہ جو پہلے
موجود تھے نے فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔ملزمان فرار ہونے
میں کامیاب ہوگئے لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔خادم حسین نے ڈی
پی او راجن پور سے اپیل کی کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے ۔وہ ملزمان کے خلف
مقدمہ میا8 مدعی ہے اور اسے کاروائی سے روکنے کیلئے دہشت پھیلائی جا رہی ہے
انہوں نے نکہا کہ وہ انتہائی غریب آدمی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے اس کے
چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور وہ ان کا واحل کفیل ہے
0 comments:
Post a Comment