Tuesday, 30 December 2014
پو لیس اہلکا روں کے تبا دلہ جا ت میر ٹ پر ہو رہے ہیں سید یا سر حسین شا ہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پو لیس اہلکا روں کے تبا دلہ جا ت میر ٹ پر ہو رہے ہیں کسی اہلکار سے کو ئی زیا دتی نہیں ہو گی D.P.O را جن پور زاہد محمود گو ندل نے پو رے ضلع کو امن کا گہوارہ بنا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہا ر اے ایس آئی ،ڈی پی اوآفس سید یا سر حسین شا ہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پو لیس اہلکا روں کے تبا دلے نہا یت میر ٹ پر ہو رہے ہیں اور اس سلسلہ میں کو ئی د با ؤ یا سفا رش قبول نہیں کی جا ئیگی انہوں نے کہا کہپو لیس عوام کا تحفظ یقینی بنا نے کے لئے دن را ت کو شاں ہیں
دریشک گر وپ کی علا قہ کے عوام کے لئے خد ما ت قا بل تحسین ہیں ملک غلام رضا کھیا را
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کو ٹلہ نصیر کے سیا سی وسما جی رہنما ملک غلام رضا کھیا را نے کہا ہے کہ دریشک گر وپ کی علا قہ کے عوام کے لئے خد ما ت قا بل تحسین ہیں در یشک گر وپ ضلع را جن پور میں فعا ل اور چٹان کی مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ دریشک گروپ کے رہنما سر دار نصر اللہ خان دریشک ضلع را جن پور کی پہچان ہیں اور عوام کے مسیحا ہیں ان کا دور حکو مت عوام کے لئے خوشحا لی کا دور تھا لو گو ں کو روزگا ر اور مگر اب لو گ معا شی وسا ئل کا شکا ر ہیں بے روز گا ری ،مہنگا ئی ،لوڈ شیڈ نگ نے عوام کا جینا محال کر رہا ہے ایم پی اے بیر سٹر علی رضا خان دریشک ضلع را جن پور کے عوام کی دن را ت خد مت کر رہے ہیں اوران کے مسا ئل حل کر رہے ہیں
عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہیں فر حت عباس
را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) D.P.O آفس کے سیکو رٹی انچارج فر حت عباس نے کہا
ہے کہ ڈی پی او پورزاہد محمود گو ندل کی دلولہ انگیز قیا دت میں ضلع را جن
پور پو لیس بہترین کر دار ادا کر رہی ہے عوام کو انصا ف فرا ہم کر نا اور
علا قہ میں امن وامان کا قیام ہما ری اولین تر جیح ہے زاہد محمود گو ندل
ایک نڈ ر اورفر ض شنا س کپتان ہیں جن کی قیادت پر ہم سب کو فخر ہے انہوں نے
کہا کہ عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہیں مو جو دہ حا لات کے
پیش نظر ضلع بھر کی سیکو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی ہے D.P.O را جن
پورازخود سیکو رٹی کی نگرانی کر رہے ہیں عوام کو انصا ف فراہم کر نا ہے پو
لیس کا فر ض ہے
انصا ف کی بر وقت فر اہمی سے معا شر ہ میں پیدا ہو نے وا لے بگا ڑ کو ختم کیا جا سکتا ہے فضل الر حما ن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) انصا ف کی بر وقت فر اہمی سے معا شر ہ میں
پیدا ہو نے وا لے بگا ڑ کو ختم کیا جا سکتا ہے پولیس عوام اور سا ئلین کے
مسا ئل فوری مکمل کر رہی ہے روجھان سر کل کو امن کا گہو ار بنا دیا گیا ہے
ان خیالا ت کا اظہا ر D.S.P سر کل روجھان فضل الر حما ن نے میڈ یا کے نما
ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ روجھان سر کل کے ایر یا
میں جرا ئم بچنے کے لئے پو لیس اپنے تمام وسا ئل برو ئے کا رلا رہی ہے اور
سا ئلین کو بر وقت انصا ف مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہما را فر ض ہے کہ
عوام کو مکمل تحفظ فر اہم کر یں انہوں نے کہا کہ تھا نہ جا ت کے ایس ایچ
اوز عوام کے سا تھ اپنا رو یہ بہتر بنا ئیں اور عوام کے مسا ئل فور ی حل کر
یں تا کہ عوام کا پو لیس کے محکمہ پر اعتما د بحال ہو انہوں نے کہا کہ پو
لیس عوام کے جان وما ل کی محافظ ہے اور دن را ت جد وجہد میں معر وف ہے
انہوں نے کہا کہ میڈ یا اس وقت جر ائم کے خا تمہ میں اپنا مثبت رول اداکر
رہا ہے صحا فیوں کی بر وقت نشا ند ہی سے پو لیس کو جر ائم پر قا بو پا نے
میں مد د ملتی ہے اس مو قع پر S.H.O بنگلہ اچھا محمدب حنیف غوری ودیگر پو
لیس اہلکا ران بھی مو جو د تھے
Sunday, 28 December 2014
وسائل اور مسائل میں عدم توازن کی وجہ سے پاکستانی معاشرہ مسائل میں اُلجھا ہوا ہے ارشاد فرید بھٹہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ راجن پور ارشاد فرید بھٹہ نے کہا ہے کہ وسائل اور مسائل میں عدم توازن کی وجہ سے پاکستانی معاشرہ مسائل میں اُلجھا ہوا ہے آبادی میں اضافہ کے تناسب سے وسائل میں اضافہ ناگذیر ہے آبادی میں بے ہنگم اضافہ کی روک تھام کے لئے مل کر شعور بیدار کر ناہو گا حکومتِ پنجاب کے فیملی پلاننگ ویک کے موقع پر ’’واک ‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین قاری محمود احمدقاسمی،مولانا منظور احمد نعمانی ،قاری نور الحسن رحیمی ،سابق صدر بار نصراللہ قریشی ایڈووکیٹ ودیگر کا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں غربت کی بڑی وجہ بھی بڑھتی آبادی کو کنٹرول نہ کرنا ہے اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ سے ہی بچوں کی پرورش بہتر انداز سے کی جاسکتی ہے قبل ازیں بہبود آبادی کے دفتر سے درہ مچھی والا تک واک منعقد کی گئی جسمیں بہبود آبادی ،محکمہ صحت کے مردوخواتین ملازمین ،سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔
پاکستانی قوم بھٹو خاندان کی قربانیاں کبھی بھلاء نہیں سکتی آج بھی ملک میں بھٹو کے کروڑوں مداح موجود ہیں سردار امان اللہ خان دریشک
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے سنہرے دورِ حکومت کی بدولت ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط ہوئے ہیں پاکستانی قوم بھٹو خاندان کی قربانیاں کبھی بھلاء نہیں سکتی آج بھی ملک میں بھٹو کے کروڑوں مداح موجود ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے شہید محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی کے موقع پراپنی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب کے دوران پارٹی کارکنان کے ساتھ خطاب میں کیا اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں جتنی ترقی پی پی پی دور میں ہوئی اُس کی نظیر نہیں ملتی اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے پی پی پی نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے لئے کام کیا ۔
برفانی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں آج دن کے آغاز سے ہی مطلع صاف رہا مگر دن بھر برفانی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ٹھنڈی ہوا کے چلنے کے باعث سر شام ہی سڑکات اور بازار ویران ہو گئے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد چائے اور قہوہ خانوں پر موجود رہی ۔
تقریب میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی سردار محمد یوسف خان گبول
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹریٹ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام سابق صوبائی اُمیدوار سردار محمد یوسف خان گبول نے کیا تقریب کے دوران قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا اور خصوصی دعاء بھی مانگی گئی تقریب میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔
یہ مکانات ایسے متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور کے نواحی علاقہ فاضل پور میں ترکی ماڈل ویلجز کے مکانات کی قرعہ اندازی جلد ہو گی سیلاب متاثرین کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے میرٹ پر مکانات الاٹ کئے جائیں گے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے ایک ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ مکانات ایسے متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے جن کے مکانات سیلاب میں بہہ چکے تھے اور حکومت کی جانب سے تاحال وہ امداد سے محروم رہے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ سکھانیوالا اور کوٹلہ اندرون روڈز پر برادر ملک ترکی کی جانب سے دو الگ الگ ماڈل ویلجز تعمیر کئے گئے ہیں ہر ماڈل ویلجز میں مکانات کی تعداد 350 ہے جبکہ ان ماڈل ویلجز میں ڈسپنسری ،مسجد ،شاپس اور کیٹل شیڈز بھی تعمیر کئے گئے ہیں ۔
چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 55 روپے کلو تک جا پہنچی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 55 روپے کلو تک جا پہنچی پر چون میں 60 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت بدستور کم ہورہی تھی مگر آج اچانک چینی کے نرخوں میں تیزی آگئی ہے ۔
انڈس شوگر ملز کی جانب سے پر مٹ کی بندش پر کسان پر یشان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) انڈس شوگر ملز کی جانب سے پر مٹ کی بندش پر کسان پر یشان ،بااثر زمینداروں کو خصوصی ’’ پر مٹ ‘‘ جاری کئے جانے پر کسانوں کا احتجاج ،راجن پور کے کسانوں محمدافضل ،جلیل احمد،محمد رفیق،واحد بخش،محمد باقر ،حاجی محمد یوسف ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انڈس شوگر ملز کی انتظامیہ نے کسانوں کو گنے کی خریداری کے لئے پر مٹ کی فراہمی مکمل بند کردی ہے جس سے انڈس ہائی وے پر گنے سے لوڈ ٹرالیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں کسانوں کا مزید کہنا ہے کہ بااثر زمینداروں کو بندش کے باوجود پر مٹ جاری ہورہے ہیں جس سے کسانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ گندم کی کاشت کا سیزن گذرنے کے باعث کسان پریشان ہیں اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اورڈی سی او غازی امان اللہ سے فوری طور پر اس حوالے سے کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مزاری مارکیٹ میں سیوریج کی بندش سے تاجر پریشان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مزاری مارکیٹ میں سیوریج کی بندش سے تاجر پریشان ،میلاد ﷺمنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں مگر سیوریج کے پانی کے جمع ہونے سے مزاری مارکیٹ میں میلاد ﷺ کی تیاری میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے یہ بات مزاری مارکیٹ کے موبائل ڈیلرز حفیظ اللہ ،عبدالشکور ،عبدالقیوم خان دریشک ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے کے آفیسران سے بار بار درخواست کر کے تھک گئے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی دوکانداروں نے ڈی سی او اور ایڈ منسٹر یٹر ٹی ایم اے سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی شیر علی گورچانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف مثالی اتحاد اور پوری قوم کا اکٹھے ہونااس بات کی دلیل ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی گھڑی آچکی ہے۔انشاء اﷲ پاکستان سے ہمیشہ کے لئے دہشت گردی کی لعنت ختم ہوگی اور ملک ایک بار پھر امن وسلامتی کا گہوارہ بنے گا۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔ نئے عزم اور قومی جذبے کے ساتھ دہشت گردوں کا صفایا کرکے نئی نسل کو پرامن اور محفوظ پاکستان دینے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلئے انقلابی اور موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں سول سوسائٹی کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ جنگ پوری قوم کی جنگ ہے ،انشاء اللہ اس میں فتح ہماری ہو گی ۔ پشاور آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت دہشت گردی کی تاریخ کا بدترین اور المناک واقعہ ہے۔ ماؤں کی گوداجاڑنے والے عبرتناک سزاکے مستحق ہیں ۔سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کہا کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ پنجاب میں سولر، بائیوگیس سمیت ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔۔ پاکستان میں سولر سے بجلی پیدا کرنے کیلئے اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ قائداعظم سولر پارک جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں بنایا گیا ہے جہاں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے پاکستان کا پہلا 100میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس منصوبے سے جلد بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا۔
Saturday, 27 December 2014
معاشر ے کے پسے ہوئے طبقات کو اُن کے حقوق کی فراہمی بارے شعور وآگاہی کی بیداری کے ساتھ ساتھ ایسے طبقات کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی محمد فاروق ملک
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معاشر ے کے پسے ہوئے طبقات کو اُن کے حقوق کی فراہمی بارے شعور وآگاہی کی بیداری کے ساتھ ساتھ ایسے طبقات کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی سی سی ایچ ڈی کا مشن ہے سیٹزن ایکشن کمیٹیاں اس حوالے سے کردار ادا کریں اور معاشرے کے محروم طبقات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اس مہم میں سی سی ایچ ڈی کا ساتھ دیں یہ بات پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی طاہر شبیر ،اسسٹنٹ پروگرام آفیسر محمد فاروق ملک ،سوشل آرگنائزر مستنصر یوسفی ،مانیٹرنگ آفیسر وقاص اعوان ودیگر نے یونین کونسل جہان پور،یونین کونسل فتح پور،یونین کونسل کوٹلہ عیسن اور راجن پور کی سیٹزن ایکشن کمیٹیوں کے عہدیداران اور ممبران کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر کمیٹیوں کے ارکان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں قبل ازیں تین روزہ سیشن کے دوران صوبہ کے مختلف علاقوں سے ماسٹر ٹرنیرز نے شرکاء کو ٹریننگ فراہم کی ۔
فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے پروگرام کا مقصد مقامی کمیونٹی کو قانون کی حکمرانی اور انصاف تک رَسائی میں مفت قانونی معاونت فراہم کرنا ہے محمد فاروق ملک
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیٹزن ایکشن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے پروگرام کا مقصد مقامی کمیونٹی کو قانون کی حکمرانی اور انصاف تک رَسائی میں مفت قانونی معاونت فراہم کرنا ہے راجن پور جیسے پسماندہ علاقہ میں شہریوں کی کثیر تعداد غربت کے باعث اپنے حقوق کے حصول سے محروم رہتی ہے معاشرے کے مظلوم طبقات کو اُن کے حقوق کی فراہمی بارے شعور وآگاہی کی فراہمی ہی دراصل سی سی ایچ ڈی کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی محمد فاروق ملک نے مقامی ہوٹل میں یونین کونسل راجن پور شرقی وغربی اور یونین کونسل جہان پور،شکار پور کی سیٹزن ایکشن کمیٹیوں کے عہدیداران اور ممبران سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر تین روزہ کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا آغاز کیا گیا یہ ٹریننگ تین روز صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہیگی جس میں شرکاء ٹریننگ کو سی سی ایچ ڈی کے پروگرامز بارے شعور وآگاہی فراہم کی جائیگی ۔
ملکی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات ڈھکی چھپی نہ ہیں شیر علی خان گورچانی
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ملت اسلامیہ خصوصاً برصغیرکے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کا خاص انعام تھے۔ ایسے باکمال اور بلند مرتبہ لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو اپنی جرآت و ہمت، تدبر و خلوص اور اصابت رائے سے اسکی تقدیر بدل دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے مایوسی اور ناامیدی کی فضاء میں عزم و حوصلہ کا چراغ جلایااور اپنی جرئات اور معاملہ فہمی، استقامت اور استقلال سے ایک ایسی مملکت وجود میں لانے کا عظیم کام سر انجام دیا جو آج بھی بین الاقوامی دنیا میں اپنا مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ قائداعظم کے نزدیک پاکستان کا قیام ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کی سمت ایک اولین قدم تھا۔ وہ قیام پاکستان کے بعد پورے عالم اسلام کو متحد و منظم کر کے اس کی عظمت رفتہ کو بحال کرنا چاہتے تھے۔ شیر علی گورچانی نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کوبھی انکی سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نے ہمیں ایک ہی سبق دیا ہے کہ اقتدار سے زیادہ عزیز ہمارے لئے ملک وقوم کی سلامتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈ ہیں جو قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق اداروں کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ڈپٹی سپیکر نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا مسیحی برادری پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ ملکی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات ڈھکی چھپی نہ ہیں۔ مسیحی برادری نے ہر مشکل گھڑی میں ایثاراورقربانی کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اانہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ملک میں بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی کاوش بھی لائق تحسین ہیں۔ آج تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ پاکستان مسلمانوں ،مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں نے مل کر بنایا تھا ۔پاکستان کو درپیش خطرات اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقلیتیں بھی ہمارے ساتھ صف آراء ہیں اور ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم سب ملکر ایک قوم ہو کر اس پاک سرزمین کو قائداعظم کے خواب کے مطابق استوار کریں گے۔
تمام آفسران کو ہدایت کی جاری ترقیاتی سکیمیوں کی نگرانی کریں عاطف خان مزاری
rراجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)98کروڑ20لاکھ کی لاگت سے 418سکیمیں مکمل کی جائیں گی ۔ مسنگ فیسلیٹیزکی سکیموں کو جلد مکمل کریں اور ضلع بھر کے سکولوں کی دیواروں کو مزید اونچا کرنے کی ہدایت ۔ یہ باتیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ومقامی ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری نے ڈسٹرکٹ کمپیلس کے کمیٹی روم میں ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ خان نے ضلع بھر کی سکیمیوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ این اے174کی 124سکیمیوں میں 79مکمل اور 45پر کام جاری ہے اور این اے 175کی 184سکیمیوں میں سے 82مکمل اور 102پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا پی پی 248کی 34سکیمیوں میں 22مکمل اور12پر کام جاری ہے ۔ اسی طرح پی پی 250کی 67سکیمیوں میں 53مکمل اور14پرکام جاری ہے مزید انہوں نے کہا کہ پروانشل ڈویلپمنٹ سکیمیں 38میں سے 9مکمل اور باقی پرکام جاری ہے ۔ ڈی سی او نے تمام آفسران کو ہدایت کی جاری ترقیاتی سکیمیوں کی نگرانی کریں اور میٹریل بالکل 100فیصد ٹھیک ہونا چاہیے ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع راجن پور میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل ہیں اور انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اگر کوئی ایسا شخص نظر آئے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں ۔ اس موقع پر تمام ضلعی افسران موجود تھے ۔ ایم پی اے سردار عاطف خان نے کہا کہ ضلع راجن پور کی ترقی میں ضلعی انتظامیہ کی بڑی کاوش ہے ۔ اور مزید ترقی کیلئے ڈی سی او غازی امان اللہ کی زیرنگرانی ضلع کی تمام محرومیاں ختم ہوجائیں گی۔ مزید انہوں نے کہا کہ میں تمام ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کر کے ضلعی کی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے ۔ اور انشاء اللہ اس ضلع کو پنجاب کا ایک مثالی ضلع بنائیں گے۔
Wednesday, 24 December 2014
پا نچ افراد کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدلعزیز کے آبائی گاؤں کے مدرسے سے گرفتار کیا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)رراجن پور پولیس نے 23مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ان میں 18افغان باشندے بھی شامل ہیں دیگر 5افراد کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدلعزیز کے آبائی گاؤں کے مدرسے سے گرفتار کیا گیا ہے۔چند روز قبل بھی ر اجن پور پولیس نے انڈس ہائی وے ریلوے پھاٹک سے بارود سے بھری گاڑی پکڑی تھی۔تفصیل کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد مبینہ دہشت گردوں کے خلاف اپریشن دیہی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے اس سلسلے میں راجن پور پولیس کو کئی کامیابیاں ملی ہیں سٹی پولیس راجن پور نے بس اسٹینڈ سے کوئٹہ سے آنے والی مری کوچ سے 18افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔افغانی باشندوں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری چھ ڈالوں میں بس اسٹینڈ پہنچی ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل اس کی قیادت کر رہے تھے۔ان باشندوں کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے اسی طرح پولیس نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے آبائی گاؤں سے ان کے مدرسہ سے بھی 5مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اس بارے بتایا گیا ہے اس علاقے میں فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں پولیس نے علاقے سے فرقہ ورانہ لٹریچربھی برآمد کیا ہے۔علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ احساس ادارے نے چند روز قبل بارود سے بھری ہوئی گاڑی پکڑی ہے جس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا گاڑی میں جدید اسلحہ ساٹھ غیر ملکی گنیں موجود تھیں۔بتایا گیا ہے کہ راجن پور میں کئی مقامات پر سرچ اپریشن بھی جاری ہے اور ان خبروں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔
سردار نصراللہ خان دریشک گر وپ کی علا قہ کے لئے خد ما ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک غلام رضا کھیا را
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سردار نصراللہ خان دریشک گر وپ کی علا قہ کے لئے خد ما ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ضلع را جن پور کی تعمیر و تر قی اور عوام کی فلا ح وبہبو دسردار نصراللہ خان دریشک گر وپ کا مشن ہے ان خیالا ت کا اظہا ر معر وف سما جی رہنما ملک غلام رضا کھیا را نے اپنے ایک اخبا ری بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق چیف وہپ قومی اسمبلی سر دار نصر اللہ خان دریشک اور ایم پی اے بیر سٹر علی رضا خان دریشک ضلع را جن پور کے عوام کے مسیحا ہیں ان کے دور اقتد ار میں ضلع را جن پور میں بے شما ر تر قیا تی کام ہو ئے اور لو گوں کو روزگا ر سر دا ر نصر اللہ خان دریشک نے ہمیشہ اصو لوں کی سیا ست کی اورشرافت کی سیا ست کو فر وغ دیا ۔انہوں نے کہا کہ سر دا ر نصر اللہ خان در یشک ایک سیا ستد ان ہیں جبکہ بیر سٹر علی رضاخان دریشک نو جوان نسل کے پسند یدہ سیا ستد ان ہیں
سا نحہ پشا ور کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا گیا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) بلو چ فر نیڈ ز فٹ بال کلب را جن پورکا ایک اجلا س زیر صدارت سردار گل محمد جمن بزدار منعقد ہو اجس میں کھلا ڑیوں کی کثیر تعد ادنے شر کت کی اجلا س میں سا نحہ پشا ور کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا گیا ۔اور حکومت وقت سے پر زور مطا لبہ کیا گیا کہ ملک سے دہشت گر دی کے نا سور کا مکمل طو رپر خا تمہ کیا جا ئے اس موقع پر پا ک آر می کو بھر پور اند از میں خراج تحسین پیش کیا گیا اجلا س میں آنیشل شبیر احمد کھو کھر ،جمیل احمد ودیگر کھلاڑیوں نے شر کت کی
پٹر ولنگ پو لیس روڈ کرا ئم کے خا تمہ اور عوام کی مد ر کے لئے بھر پور جد وجہد کر رہی ہے ظفر اللہ خان
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )سب انسپکٹر پٹر ولنگ پو لیس ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ پٹر ولنگ پو لیس روڈ کرا ئم کے خا تمہ اور عوام کی مد ر کے لئے بھر پور جد وجہد کر رہی ہے ایس پی پٹرولنگ ڈیر وڈوثیرن کفا یت اللہ کی قیا دت میں روڈ کر ائم کے خا تمہ کے علا وہ اشتہا ری ملزمان ،عد التی مفررووں بغیرنمبر ی موٹر سا ئیکل کے خلا ف کا روائی ہما را مشن ہے انہوں نے کہاکہ جر ائم پیشہ افراد کسی رعا یت کے مستحق نہیں ۔اس مو قع پر محر ر تھانہ صدر راؤ عبد الخا لق بھی مو جود تھے
محنتی اور فرض شناس ملازمین اپنے اداروں کا فخر ہوتے ہیں ڈی سی او
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) محنتی اور فرض شناس ملازمین اپنے اداروں کا فخر ہوتے ہیں اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں ۔پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کے ساتھ اچھے اخلاق سے بھی پہچانے جاتے ہیں ان کے جانے کے بعد ان کی یادیں رہ جاتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کمانڈنٹ/پولیٹیکل اسسٹنٹ بارڈ ر ملٹر ی پولیس صفی اللہ گوندل کے تبادلے کے سلسلے میں الوداعی تقریب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل، تما م اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈی او زراعت، ڈی ایم او ،سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈی او لیبر ، لیبر انسپکٹر،ڈی او سپورٹس ، نئے آنے والے پولٹیکل اسسٹنٹ بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ اپنے سینئر افسران کا احترام کریں اوران سے تجربہ حاصل کریں ۔جہاں بھی جائیں اپنے فرائض کو نہایت ایمانداری ، محنت سر انجام دیں ۔ ڈی سی او نے صفی اللہ گوندل کو الوداعی تقریب میں یادگاری شیلڈدی۔ صفی اللہ گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کے بتائے ہو ئے تجربات پر عمل کریں گے۔ اس موقع پر فاروق صادق ، ڈی ایم او عبدالروف ، چوہدری مختار ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا
ریسورس سنٹر کا مقصد اساتذہ کو ابتدائی بچپن کی تعلیم پر معیاری تعلیم دی جاسکے غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1میں ای سی سی ریسورس سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی بچپن کی تعلیم سے بچوں کو ذہنی طور تعلیم کی طرف راغب کرنا بھی ایک خدمت خلق کاکام ہے۔ اس موقع پر این آر ایس پی اور پلان پاکستان کے پورجیکٹ کوارڈینٹر مدنی اصغر نے بتایا کہ ریسورس سنٹر کا مقصد اساتذہ کو ابتدائی بچپن کی تعلیم پر معیاری تعلیم دی جاسکے۔ این آر ایس پی اور پلان پاکستان نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ابتدائی بچپن کی تعلیم کے پروجیکٹ کے بنائے گئے سنٹر کی نمائش کی ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے اپنے اپنے سٹال لگائیے ۔مزید انہوں نے کہا کہ ابتدائی بچپن کی تعلیم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں میں متعارف کرانا تاکہ لوگ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں ۔ ڈی سی او نے سنٹر کا مکمل معائنہ کیا اوراین آر ایس پی اورپلان پاکستان کے اقدام کو سرہا۔اس موقع پر ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ،سینئر ہیڈماسٹر چوہدری نوراحمد،سماجی شخصیات اور معززین نے شرکت کی ۔
ٹیچر سلام ڈے کی تقریب میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے اساتذہ کو ایوارڈ دیتے غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ ٹیچر سلام ڈے کی تقریب میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے اساتذہ کو ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ محنت کرتے ہیں ۔ وہ قابل احترام ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دیں ۔ اساتذہ بچوں کا مستقبل ہیں یہ اساتذہ ہی بچوں کی تعلیم و تربیت کر کے زمین سے آسماں تک پہنچاتے ہیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد ،ماسٹر محمد نواز ،ڈی او تعلیم اور ڈپٹی تعلیم ، اے ای اوز اور ساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا ضلع بھر کے اساتذہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائیں گے ۔ضلعی انتظامیہ چاہتی ہے کہ اساتذہ کے مسائل ترجیح بنیاد وں پرحل کئے جائیں ۔اور سکولوں کی بنیاد ی ضروری مسائل کے حل کیلئے ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی متعلقہ ہیڈ ماسٹر اور افسران خود نگرانی کریں اگر کہیں کوئی مسئلہ ہوتو ضلعی انتظامہ کے نوٹس میں لائیں۔
Saturday, 20 December 2014
راجن پور بااثر زمیندار نے حواکی بیٹی کی عزت تار تار کر دی چار روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بشریٰ بی بی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )بااثر زمیندار نے حواکی بیٹی کی عزت تار تار کر دی چار روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے دور متاثرہ خاتون بشریٰ بی بی تفصیلات کا مطابق کوٹلہ گانموں کی رہائشی بشریٰ بی بی ذوجہ رفیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ صدیق دریشک جو کہ بااثرزمیندار اور سابق ایم پی اے امان اللہ دریشک کا بیٹا ہے اورناصر ولد بلال سمیت تین نامعلوم افراد کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اغواکیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں چار روز تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے مزید انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے میری برہنہ ویڈیو بھی بنائی اور قانونی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں بشریٰ بی بی نے ماڈل تھا نہ سٹی پولیس اسٹیشن پہنچ کر ملزمان سے تحفظ کی اپیل کی جس پر مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 496A/376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے مگر تاحال ملزمان قانون کی گرفت سے دورہیں متاثرہ خاتون نے تحفظ اور اعلیٰ حکام سے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے انہون نے مزید کہا کہ اگر مجھے انصاف ناملا تو میں ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کر لوں گی۔ایس ایچ او ما ڈل تھا نہ سٹی کے مطا بق مقدمہ درج کر کے تفتش شر وع کر دی ہے
Tuesday, 16 December 2014
وہ اخبارات کے ذریعے لوگوں کے مسائل عالیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں سردارعاطف حسین مزاری
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )خدمت خلق کا جذبہ اور مقاصد عظیم ہوں تو راستے میں روکاوٹیں نہیں آتیں۔ مثبت صحافت ہی خدمت خلق ہے اور علاقے کے مسائل اجاگر کر کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں ۔ ضلع راجن پور کے لوگ دردل اور مثبت سوچ رکھنے والے ہیں ۔ صحافت کی تاریخ میں آغا شورش کشمیری محمد علی جوہر ،عبدالکلام آزاد ،سرسید احمد خان ، ان کا نام صحافت میں قابل تحسین ہے ۔ جس کام میں احساس اوردرد نہ ہووہ کام کسی کام کانہیں ۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پریس کلب راجن پور کی طرف سے صحافیوں میں لیپ ٹاپ کی تقریب تقسیم کے موقع پر کہیں۔ اس موقع پر مقامی ایم این اے ،ایم پی اے ، وکلاء ، علماء ،صحافیوں ، ضلعی آفسران اور معزین نے شرکت کی ۔یہ اس موقع پر سردار جعفر خان لغاری ،سردارعاطف حسین مزاری ،صدرپریس کلب امجد فاروق ،سردار طارق خان دریشک ،خواجہ کلیم الدین کوریجہ ،عامرکوریجہ ،صدر پریس کلب ڈیرہ غازیخان مظہر لشاری ،ڈاکٹرشکیل پتافی ،امان اللہ قریشی ، ندیم قریشی ،عاشق بخاری اور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مقصد ایک ہے صحافیوں کی مثبت سوچ سے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے صحافی کے پاس ایک قلم کی طاقت ہوتی ہے جو سچ لکھ کر جہاد کرتاہے۔ راجن پور کی تاریخ میں امجد فاروق کی قیادت میں پریس کلب راجن پور میں ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔ اورانہوں نے اپنے صحافیوں کو اپنے ساتھ رکھ کر اچھا وقت گزارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی نظر ہوتا ہوتا ہے ۔ وہ اخبارات کے ذریعے لوگوں کے مسائل عالیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ضلع کی ترقی میں ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ کا ایک عظیم کارنامہ ہے ۔اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔آخر میں صدر پریس کلب نے معززین میں شیلڈ یں تقسیم کیں اور پریس کلب کے ممبران کو ڈی سی اوغازی امان اللہ نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔
دانش سکول میں طلباء کو ااعلیٰ معیار کی تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے حسن خاور محمود
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تعلیم ترقی کا بہترین ذریعہ ہے، دانش سکول میں طلباء کو ااعلیٰ معیار کی تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو رہائش، خوراک اور کپٹروں سمیت ضروریات زندگی کا دیگر سامان بھی بلامعاوضہ دیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار لفٹنینٹ کرنل (ر) حسن خاور محمود پرنسپل دانش سکول نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ علاقے کے مستحق طلبا کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ نئے تعلیمی سیشن میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے، ضلع کے عوام ادارے پر جس اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔سکول میں دس سے بارہ سال کی عمر کے طلبا داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں داخلہ فارم سکول کے علاوہ ڈی سی او آفس راجن پوراور ای ڈی او ایجوکیشن کے دفتر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہر طرح سے مکمل فارم اب20 دسمبر تک وصول کئے جائیں۔دانش سکول میں داخلے کی ترجیحات میں سب سے پہلے یتیم اور بے سہارا بچے ہیں، ان کے بعد وہ بچے جن کے والدین ان پڑھ ہوں اور ان کی کوئی غیرمنقولہ جائیداد نہ ہو، والدین میں سے کوئی معذور ہو۔ والدین کم ہنر یافتہ یا دیہی کارکن ہوں، بچہ اگر شہری علاقے کا ہو تو کچے گھر میں رہتا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور طلبا کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں امیدواروں کا ٹسٹ لیا جائے گا۔ راجن پور میں 04جنوری کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1جبکہ جام پور میں 11جنوری کو گورنمنٹ ہائی سکول جام پور میں داخلہ ٹسٹ ہوگا، آخری ٹسٹ 18 جنوری کو دانش سکول فاضل پور اور تحصیل روجھان میں بمقام گورنمنٹ ہائی سکول روجھان، لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول میں پہلی ترجیح یتیم اور غریب طلبا کو حاصل ہے۔اس کے بعد کم آمدنی والے، ان پڑھ افراد کے بچوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔دانش سکول ڈی سی او ضلع راجن پور کی سر پر ستی میں تعلیم کے ذریعے غربت کے خاتمے کا ہدفحاصل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کررہا ہے۔ معاشرے کے پسماندہ طبقات کے بچے تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی میں حصہ لیں۔داخلے کے سلسلے میں مزید معلومات کے حصول کے لئے ٹیلیفون0604-302128, 0604-302119پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
قا نون شکن عناصر سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئیگا فضل الر حما ن
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)جر ائم کی روک تھام کے کسی بھی اقدام سے گر یز نہیں کیا جا ئیگا ۔قا نون شکن عناصر سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئیگا ۔ان خیالا ت کااظہا ر ڈی ایس پی فضل الر حما ن نے میڈ یا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معا شر ہ میں بڑ ھتے ہو ئے جرا ئم بگا ڑ پید اکر نیکاتو جب بن رہے ہیں جس کی روک تھام پو لیس کی اہم ذمہ دار ی ہے انہوں نے کہاکہ جرا ئم کی روک تھام کے لئے ضر روی اقدام کر ینگے جس سے معا شر ہ میں امن پید ا ہو اور اس سلسلہ میں کو ئی د با ؤ خا طر میں نہیں لا یا جا ئیگا انہوں نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ قانون سب کے لئے بر ابر ہے قا نون کا احترام کر نے والے شر یف شہر ی ہما رے لئے قا بل احترام ہیں جبکہ قا نون شکن عنا صر کو سبق سکھا نے کے لئے سختی سے پیش آیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ D.P.O زاہد محمود گو ندل کی نڈ ر قیا دت میں علا قہ کو امن کا گہو ارہ بنا دیا گیا ہے خا لص طور پر کچہ کے بعض علا قہ جا ت جو عوام کیلئے نو گو ایر یا ز بنے ہو ئے تھے ان علا قہ جا ت کو امن کی اما جگا ہ بنا دیاگیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او بنگلہ اچھا محمد حنیف غور ی و دیگر بھی مو جود تھے ۔
علا قہ میں خو شحا لی کا دورہ دورہ ہو گا ڈاکٹر عبد الر حمن آرا ئیں
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الر حمن خا ن دریشک نے ضلع را جن پور میں تر قیا تی کا موں کا جا ل بچھا دیا ہے علا قہ تر قی کی طر ف گا مز ن ہے ان خیالا ت کا اظہا ر سیا سی وسما جی شخصیت ڈاکٹر عبد الر حمن آرا ئیں نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الر حمن خا ن دریشک کی صور ت میں عوام کو ان کا محبو ب لیڈ ر مل گیا ہے انہوں نے علا قہ کی تر قی کے لئے دن را ت کو شش کرکے اربوں روپوں کے تر قیا تی پر اجیکٹ منظور کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں سٹر کیں ،گلیاں ،سولنگ اور واٹر سپلا ئی سکیموں پر کام تیز ی سے جا ری ہے ان منصو بہ جا ت کی تکمیل سے علا قہ کی تقد یر بدل جا ئیگی اور علا قہ میں خو شحا لی کا دورہ دورہ ہو گا ڈاکٹر عبد الر حمن آرا ئیں نے مز ید کہا کہ یو نین کو نسل ونگ کے عوام ڈاکٹر حفیظ الر حمن خان دریشک کی تہہ دل سے قد ر کر تے ہیں اس مو قع پر محمد سیلم خان آرا ئیں ودیگر بھی مو جو دتھے
علی رضا خان دریشک کی علا قہ کی عوام کے لئے خد ما ت نا قابل فر امو ش ہیں ملک غلام رضا کھیا را
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایم پی اے بیر سٹر علی رضا خان دریشک کی علا قہ کی عوام کے لئے خد ما ت نا قابل فر امو ش ہیں بیر سٹر علی رضا خان دریشک دن رات کی خد مت کے لئے کو شاں ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر سیا سی وسماجی شخصیت ملک غلام رضا کھیا را نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ عر صہ نصف صد ی سے بیر سٹر علی رضاخان در یشک کا خا ند ان عوام کا فلا ح و بہبو د اور خد مت کر رہاہے ضلع نا ظم بھی بیر سٹر علی رضا خان دریشک نے ضلع را جن پور کی تعمیر و تر قی میں بھر پور اور نمایاں کر دار ادا کیا عوام میں تر قیا تی کاموں کے علا وہ ملاز متوں کی فر اہمی میں اہم کر دار ادا کیا آئند ہ الیکشن میں نصر اللہ خان دریشک گر وپ بھر پورکا میا بی کر ے گا بے روز گا ری کے خا تمہ کے لئیدریشک گر وپ کا کر دار پور ے ضلع میں کلید ی ہے ۔
ان سے کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی ملک محمد اصغر
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صد ر علا قہ میں چوری اورڈکیتی کی وار داتوں میں کمی کے لئے گشت کا نظام موثر بنا دیا گیا ہے جس کے خا طر خواہ نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر S.H.O تھا نہ صدر را جن پور ملک محمد اصغر نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ D.P.O را جن پور زا ہد محمود گو ندلایک نڈر اور بہا رد پا کپتان ہیں ان کی قیادت میں پورے ضلع کی پو لیس جرا ئم کے قلع قمع کے لئے تمام وسا ئل بر و ئے کا ر لا ر ہی ہے انہوں نے کہا کہ منشیا ت فر وشوں کے خلا ف کا روا ئی شر وع کر دی گئی ہے منشیا ت فر وش ملک وقوم کے دشمن ہیں ان سے کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی اس موقع پر محر ر تھا نہ راؤ عبد الخا لق بھی مو جو د تھے
اساتذہ اور طلبا اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ ر پورٹر ) اساتذہ اور طلبا اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی پوری توجہ دی جا ئے ۔ سکول کے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ مسنگ فیسی لیٹزکے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا ئے۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں۔ اس موقع پر ڈی ایم عبدالروف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم عامر سکھیرا،ڈی او زنانہ مردانہ ،ڈی ڈی اوز اور سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد موجود تھے۔ ڈ ی سی او نے کہا کہ سکولوں کے اچانک دورے کریں ۔ سکولوں میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا ئے جس کے لئے اساتذہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا ئیں۔ اس موقع پر ڈی ایم او نے ماہانہ کارکردگی بارے تفصیل بریفنگ میں بتایا کہ مسنگ فیسی لیٹز منصوبوں پر کام جا ری ہے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے روڈ میپ پر عمل کرائیں۔ اس موقع پر سیئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے ڈی ٹی ایس بارے بتایا
Sunday, 14 December 2014
ضلع راجن پور اور رحیم یار خان دونوں اضلاع کے درمیان آمدو رفت کی سہولیات حاصل ہو گئی ہیں اطف حسین مزاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) نشتر گھاٹ سٹیل بوٹ برج کا افتتاح صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار عاطف حسین خان مزاری اور ڈی سی او غازی امان اللہ نے کیا ۔ اس موقع پر سردار عاطف حسین مزاری نے کہا کہ اس کی تعمیر سے ضلع راجن پور اور رحیم یار خان دونوں اضلاع کے درمیان آمدو رفت کی سہولیات حاصل ہو گئی ہیں ۔اور ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں باآسانی شریک ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی محنت ہے کہ کروڑوں کی لاگت سے بننے والا یہ پل آج لاکھوں میں بنایا گیا ہے۔ بیٹ کے علاقے کے لوگوں اور کاشتکاروں کو بھی اپنی فصلات منڈیوں تک لے جانے کی آسانی ہو گی ۔ کشتیو ں کا یہ پل لوگوں کی آمدورفت میں آسانیاں پیدا کرے گا۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ تما م پلوں پر پولیس اور دیگر اداروں کی ڈیوٹی لگادی ہے تاکہ سیکورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔ مزید انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ سیلاب جیسی صورت حال پیدا نہ ہو تو یہ پل اپریل تک چالو رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کے لئے پانی کا چھڑ کاؤ اور راستہ کی دیکھ بھال کے لئے ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ اس موقع پر سردار جمیل خان بزدار، مسلم لیگ ن کے نمائندے ،سرکاری افسران اور معززین موجودتھے۔ آخر میں ملک او ر ضلع کی ترقی کے لئے دعا کی گئی۔
Saturday, 13 December 2014
کم عمری کی لڑ کی کی 20سالہ لڑکے سے شادی دولہا سمیت 5افراد گرفتار
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور سٹی میں 8سالہ لڑکی کی 20سالہ لڑکے سے شادی ۔ سماجی تنظیم کی نشاندہی پر پولیس کا چھاپہ ۔دولہا سمیت 5افراد گرفتار ۔تفصیلا ت کے مطا بق راجن پور تھانہ سٹی کی حدود میں اعجاز نامی 20سالہ نوجوان کی وٹ سٹے کے تحت 8سالہ شبانہ سے شادی کی جارہی تھی ،مقامی نکاح خاں نے دونوں کا نکاح کرا دیا تاہم رخصتی کی تقریب کی جارہی تھی۔ مقامی سماجی تنظیم سیٹیز ن اپروچ کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا جس پر دولہا ،ودلہے کا باپ ،دلہن کی ماں اور ماموں سمیت 5افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔تاہم نکاح خواں تاحال پولیس کی گرفت سے دور ہے ،اس موقع پر لڑکی کی ماں کا کہنا تھا کہ وٹہ سٹہ کے تحت اس کی بیٹی کا زبر دستی نکاح کروایا جا رہا تھا ،پولیس نے دونوں فریق کو گرفتار کر تے ہو ئے ابتدائی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
جام پو ر میں یہ سہولت صارفین کے لئے نعمت سے کم نہیں محمد افضل کھوکھر
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ماڈل بازار کے صوبائی سٹیرنگ کمیٹی کے کنوئنیر پنجاب محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صارفین کو ایک ہی چھت تلے معیاری اور سستی اشیا صرف کے سہولیات فراہم کرنے کے لیئے دنیا کے جدید ترین ماڈل بازار قائم کیئے ہیں ۔ جام پو ر میں یہ سہولت صارفین کے لئے نعمت سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بازار میں خواتین اور بچوں کے لئے الگ جگہ ہو گی اور لوگ پرسکون ماحول میں خریداری کر سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام پور ماڈل بازار کا افتتاح کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ 2کروڑ71لاکھ روپے کی لاگت سے 131دکانیں بنائی گئی ہیں اور یہاں پر فوڈ سٹریٹ ، جوائے لینڈ تعمیر کیئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قلیل مد ت میں یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے اس میں ہماری ٹیم نے دن رات کام کیا ہے ۔ اور ایمانداری سے کام کیا ہے ۔ اس موقع پر اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،ڈی ایم او عبدالروف مغل ،مسلم لیگ ن کے راہنما اور مقامی ایم این اے معززین نے شرکت کی ۔
دبئی کالونی میں پسند کی شادی کر نے پر بھائی نے حاملہ بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا مجا ہد حسین بر مانی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پورماڈل تھانہ سٹی کے حد دو دبئی کالونی میں پسند کی شادی کر نے پر بھائی نے حاملہ بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق میانوالی کے علاقہ آلو والی کے رہائشی بلال نا می شخص نے صورت بی بی نامی خاتون سے کورٹ میرج کی ،اور راجن پور کی دوبئی کالونی میں رہائش پذیر ہو گئے گز شتہ روز لڑکی کے بھائی ستار اور کزن صدیق نے فائرنگ کر کے اپنی 9ماہ کی حاملہ بہن صورت اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے دونوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور پہنچا دی اور مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او مجا ہد حسین بر مانی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہو ں گے ۔
پولیو ورکرز اور سٹاف کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جا ئے غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ نے پولیو مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہو ئے کہا ہے کہ پولیو ورکرز اور سٹاف کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جا ئے س۔ اس سلسلے میں پولیس نفری بھی گشت کرے گی۔ اس موقع پر ڈی سی او نے ضلعی بھر کے سیکریٹریز یونین کونسلز کو بھی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اس مہم کے دوران بھر پور تعاون کیا جا ئے کیو نکہ پولیو ورکرز ایک اہم قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ ان کو مکمل تحفظ دیا جا ئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تما م ضروری اقدامات کیئے جا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لئے تما م اقدامات کئے جا ئیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت،ڈی ایچ او ، سیکریٹریز یونین کونسلز بھی موجود تھے۔
راجن پور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خاطر خواہ کم ہوگئی ہیں چوہدری مختار
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خاطر خواہ کم ہوگئی ہیں ۔ پبلک ٹرانسپورٹر کو چاہئے کہ وہ عوام ریلیف دینے کیلئے گورنمنٹ کے مقرر کردہ کرایہ نامہ کے مطابق وصول کرے۔زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں اے سی راجن پور چوہدری مختار کی چیکنگ کیلئے ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔روزنامہ کی بنیاد پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے جرمانہ اور چالان کئے جارہے ہیں ۔ اے سی راجن پور چوہدری مختار نے کہا کہ لوگوں کو موقع پرزیادہ کرایہ دینے والے مسافروں کو واپس کراکے گاڑی مالکان کو جرمانہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او کی ہدایت پر پبلک پلیس پر بڑے بڑے بینروں پر کرایہ نامے لکھ کر آویزاں کردئیے گئے ہیں ۔
لوگوں کی آگاہی کیلئے پروگرام بھی منعقد کرائے جائیں گے محمد شفیق گیلانی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) السادات ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام راجن پور کی یونین کونسل کوٹلہ مالیم میں صحت وصفائی کی مہم شروع کردی گئی ہے جس میں مقامی لوگوں ،ٹے ایم اے اور سماجی تنظیم آگاہی بھی پیش پیش اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ بات پروگرام منیجر السادات ویلفیئر سوسائٹی محمد شفیق گیلانی نے صفائی مہم کے دوران بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم سماجی تنظیم سیاد کے تعاون سے کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آگاہی کیلئے پروگرام بھی منعقد کرائے جائیں گے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مزید اور ضلع کی یونین کونسلوں میں بھی صحت و صفائی کی مہم جاری رہے گی
کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے تعلیم کا ہونا ضروری ہے شازیہ نواز
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سماجی تنظیم رہنماء اورپلان پاکستان کے تعاون سے آج ضلعی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وکلاء ،صحافی،سماجی تنظیموں کے رہنماء اور معززین نے شرکت کی اجلا س میں خواتین کے حقوق اور کم عمر ی کی شادی کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ، سپرٹینڈنٹ دارالامان صباء زہرہ ،امجد فاروق،سماجی تنظیم رہنما ء کے ٹیم لیڈر وقاص احمد ،قاری نورالحسن ،قاری محمود قاسمی ، اور وکلاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔ اور لوگوں کی آگاہی کیلئے زیادہ تردیہاتوں میں پروگرام کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عورت بھی معاشرے میں ایک مقام رکھتی ہے ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہم سب کو ملکر کردار اداکرنا چاہئے ۔
Wednesday, 10 December 2014
ضلع راجن پور میں آئیوڈین کی کمی بچوں میں پائی جاتی ہے شازیہ نواز
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز اور محمد ہارون اور دیگر نے بچوں میں آئیوڈین کی کمی کے بارے میں منعقدہ سیمینار سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں آئیوڈین کی کمی بچوں میں پائی جاتی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ گھروں میں آئیوڈین ملا نمک استعمال کریں تاکہ مختلف بیماریوں جن میں گلہڑ، دماغی کمزوری اور جسم پر مختلف دھبے ظاہر ہونا شامل ہے سے بچا جا سکے۔ ای ڈی او صحت نے کہا آئیوڈین کی زیادتی سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ صرف اس کی کمی ہی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سبزیاں استعمال کرنے سے آئیوڈین کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
والدین پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئیں غازی ا مان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پولیو کی کارکردگی کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ڈی سی ا و غازی ا مان اللہ نے کہا ہے کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے اور مہم کو کامیاب بنا نے کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنا کردار ادا کریں ۔پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئیں اور اگر کو ئی مسئلہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جا ئے تاہم ٹیموں کی سیکورٹی کے لیئے انتظامات مکمل ہیں ۔ اس مہم میں روکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیئے جا ئیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ای ڈی او صحت،اے سی چوہدری مختار ، یونین کونسل کے انچارجز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کونسل کی سطح پر کارکردگی کا جا ئزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں کچھ مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا جن پر ڈی سی او نے احکامات جاری کیئے۔ اجلاس میں ڈبلیو ایچ ا و کے نمائند ے نے پہلے دن کی مہم کو تسلی بخش قرار دیا
جرا ئم کی روک تھام اورامن وامان کا قیام اولین تر جیح سا ئلین کو بر وقت انصا ف دینا ہے مجا ہد حسین بر مانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرا ئم کی روک تھام اورامن وامان کا قیام اولین تر جیح سا ئلین کو بر وقت انصا ف دینا ہے ان خیالات کا اظہا رایس ایچ او ماڈل تھا نہ سٹی مجا ہد حسین بر مانی نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جر ائم کی روک تھام کے لئے محکمہ پولیس اپنے تمام وسا ئل بر وئے کا رلارہا ہے موٹر سا ئیکل ڈکیٹ ، منشیا ت ،جو ا اور دیگر جرا ئم کے خلاف گر ینڈ آپر یشن شر وع ہے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان وما ل کی محا فظ ہے ماڈل تھا نہ سٹی کی حد دو میں رات دن گشت کا نظام انتہائی موثر بنا دیا گیا ہے جس کی خا طر خواہ نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ D .P.Oرا جن پور زاہد محمو د گو ندل کی ہد ایا ت پر ڈکیٹی ، منشیا ت فر وشوں ،جوا ریو ں ،شر اب نو شوں اور دنگا فسا د بر پا کر نیوالوں کے خلاف آپر یشن کلین شروع ہو چکا ہے مختلف ڈکیتوں کے ملز مان اور اشتہا ری ملزما ن کی گر فتا ری ہو چکے ہیں مز ید کے لیئے کو شش تیز کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے واضح الفا ظ میں کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے کو ئی دبا ؤ خا طر میں نہیں لایا جا ئیگا ۔شر پسند عناصرکے خلاف کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی
را جن پور بنک آف پنجا ب میں اچا نک آگ لگا نے سے سینٹری روم کا ریکا رڈ جل گیا
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )را جن پور بنک آف پنجا ب میں اچا نک آگ لگا نے سے سینٹری روم کا ریکا رڈ جل گیا تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز بنک آف پنجاب میں اچا نک آگ لگا ئی جس کی بر وقت ریسکیو1122 اور تھا نہ سٹی پولیس کو اطلا ع دی گئیجنہوں نے بر وقت آکر اپنی کا روائی شر وع کر دی اور آگ کو قا بو کر لیا ۔ یا در رہے کہ دوسر ی با ر بنک آف پنجاب میں آگ لگا رہی ہیایس ایچ او سٹی مجا ہد خان بر مانی نے صحا فیوں کو بتا یا کہ منیجربنک آف پنجاب نے اپنے تحر یر ی بیان دیا کہ بنک میں سینٹر ی روم میں شا ٹ سر کٹ ہو نے سے آگ لگی اور کچھ روم میں رکھے کا غذ ات جل گئے اور بنک میں رقم اور کمپیو ٹر ریکا رڈنقصان ہو نے سے بچ گیا اور جس کی رپورٹ ماڈل تھا نہ سٹی میں در ج کر لی گئی ہے
اس وقت ملکی تعمیر وتر قی میں بھر پور کر دار ادا کر رہا ہے ملک محمد اصغر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ایس ایچ او صدر را جن پور ملک محمد اصغر نے کہا ہے کہ تھا نہ صد ر کے ایر یا میں چوری ،ڈکیتی ،راہر نی ،موٹر سا ئیکل ڈکیتی کی وار داتوں پر قا بو پا نے کے لئے گشت کا نظاموثربنا دیا گیا ہے جس سے پورے علا قہ میں جرائم کو قابو پا نے میں مد د ملی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا اس وقت ملکی تعمیر وتر قی میں بھر پور کر دار ادا کر رہا ہے صحا فیوں کو مثبت اور بر وقت نشاند ہی سے جر ائم پر قا بو پا یا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چا ہیے کہ وہ بلا خو ف و خطر معا شر ہ میں جرا ئم پیشہ افراد کی نشا ند ہی کر یں اور قا نون نا فذ کر نیو الے اداروں کی مد د کر یں تا کہ جرا ئم کا قلعے قلعے کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ منشیا ت فر وش ملک وقوم کے دشمن ہیں ان کے سا تھ کو ئی رورعا یت نہیں بر تی جا ئیگی۔
سر دار نصر اللہ خان دریشک ضلع را جن پور کے محسن ہیں ملک غلام رضا کھیارا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور کی تعمیر وتر قی میں سا بق چیف وہپ قومی اسمبلی سر دار نصر اللہ خان دریشک کا کر دار کلید ی حشیت رکھتا ہے سر دار نصر اللہ خان دریشک ضلع را جن پور کے محسن ہیں انہوں نے اپنے تمام ادواد میں علاقہ کی عوام کی بھرپور خد مت کی ان خیا لا ت کا اظہا ر کو ٹلہ نصیرکے سو شل ورکر ملک غلام رضا کھیارا نے اپنے ایک اخبا ری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سر دار نصر اللہ خان دریشک کے فلاحی کام ،نو کر یا ں اور تر قیا تی کا م ویگر سیاستددانوں کے لئے مثا ل ہیں جبکہ ان کے فر زند ایم پی اے بیر سٹر علی رضا خان دریشک دن را ت علا قہ کے عوام کی خد مت کے لئے کوشا ں رہتے ہیں بیر سٹرعلی رضا خان دریشک نے سیلا ب کے دوان جس طر ح متا ثر ین سیلا ب کی پور ے ضلع را جن پور میں ب امتیا ز خد مت کی ہمیشہ سنہر ی حروف میں لکھی جا ئیگی آیند ہ الیکشن میں نصر اللہ خان دریشک گر وپ بھر پور کا میا بی حا صل کر لے گا ۔
پولیس عوام کی جان وما ل کی محا فظ ہے فضل الر حمان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرا ئم کی روک تھام اورامن وامان کا قیام اولین تر جیح سا ئلین کو بر وقت انصا ف مل رہا ہے ان خیالات کا اظہا رD.S.P سرکل روجھان فضل الر حمان نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جر ائم کی روک تھام کے لئے محکمہ پولیس اپنے تمام وسا ئل بر وئے کا رلارہا ہے منشیا ت ،جو ا اور دیگر جرا ئم کے خلاف گر ینڈ آپر یشن شر وع ہے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان وما ل کی محا فظ ہے پورے سر کل روجھان میں رات دن گشت کا نظام انتہائی موثر بنا دیا گیا ہے جس کی خا طر خواہ نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ D .P.Oرا جن پور زاہد محمو د گو ندل کی ہد ایا ت پر منشیا ت فر وشوں ،جوا ریو ں ،شر اب نو شوں اور دنگا فسا د بر پا کر نیوالوں کے خلاف آپر یشن کلین شروع ہو چکا ہے اشتہا ری ملزما ن کی گر فتا ری کے لئے پورے سر کل میں کو شش تیز کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا واضح الفا ظ میں کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے کو ئی دبا ؤ خا طر میں میں نہیں لایا جا ئیگا ۔شر پسند عناصرکے خلاف کا روائی بے امتیا ز کی جا رہی ہے اس موقع پر ایس ایچ او روجھان پر ویز خان احمد انی ودیگر اہلکا ران بھی مو جو د تھے
خواتین یونیورسٹی ملتان کا راجن پور میں کیمپس بنایا جائے گا ڈاکٹر شاہدہ حسنین
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین نے سٹاف کے ہمراہ راجن پور کیمپس کے لئے عطیہ کی جانے والی اراضی کا معائنہ مطالعاتی دورہ کے دوران سیر حاصل معلومات حاصل کی اور عطیہ کی جانے والی اراضی پر انشاء اللہ خواتین یونیورسٹی ملتان کا راجن پور میں کیمپس بنایا جائے گا۔یہ باتیں وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین نے سٹاف کے ہمراہ ایشیاء کے سب سے بڑے لا یؤ سٹاک عمر فارم اور خواتین یونیورسٹی کو عطیہ کی جانے والی 5ایکڑ اراضی کا سٹاف کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار ، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز رضا بلوچ ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور ، فاضل پور کی پرنسپلز اور سٹاف بھی موجود تھا۔ وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین نے سٹاف کے ہمراہ عمر فارم کے مختلف شعبہ جات جن میں لایؤ سٹاک ،مچھلی اور بطخ کے علاوہ دیگر حصوں کا دورہ کیا اور زبیر فاروق خان کی عیادت کی۔ بعد ازاں زبیر فاروق خان نے عمر فارم سے ملحقہ 5ایکڑ اراضی خواتین یونیورسٹی ملتان کو عطیہ کی اور کاغذات وائس چانسلر کے حوالے کیئے اور یادگاری شیلڈ بھی دی۔
Tuesday, 9 December 2014
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کی ہے بلال حسین
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کی ہے جس کا فا ئد ہ تمام کسا نوں اور زمیند ار وں تک پہنچا نے کے لیے حکومت پنجاب کے شا نہ بشا نہ پنجاب سیڈ کا ر پو ریشن نے بھی گند م بیج کے سیل ریٹ میں بھی نمایا ں کمی کی ہے ۔پنجاب سیڈ کا ر پوریشن نے گند م کی تمام اقسام کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 2300 روپے کی ہے تا کہ کسا ن صحت مند اورزیا دہ پید اواری صلا حیت والہ خا لص بیج کا شت کر کے اپنی بہتر اور زیا دہ پید اوار حا صل کر سکیں ۔یہ با ت اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ما ر کیٹنگ ،پنجاب سیڈ کا ر پوریشن ڈیر ہ غا زی خان،جام پور ،محمد پور ،فا ضل پور ،راجن پور ،کو ٹ مٹھن اور روجھان کے وزٹ کے دوان کسا نوں کو بتا ئی مز ید اسٹنٹ ڈائر یکٹر ما ر کیٹنگ بلال حسین نے پنجاب سیڈ کا رپوریشن کے رجسٹر ڈ ڈیلر وں کو بھی سختی سے سر کا ری2300روپے ریٹ پر گند م کے بیج کی سیل کا کہا اور اگر کسی ڈیلز نے اگر زیا دہ ریٹ یا بلیک ما ر کیٹنگ کی تو اس کے خلاف سخت قا نو نی کا روائی کی جا ئے گی کسی قسم کی شکا یت کی صور ت میں مند رجہ ذیل0304-0920389 نمبر پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ما ر کیٹنگ ڈیر ہ غاز ی خان کو بتا ئیں
Sunday, 7 December 2014
والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں آفتاب احمد
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)8 دسمبر سے ضلع بھر میں تین لاکھ اسی ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں یہ باتیں ڈسٹرکٹ آفیسر کورآڈنیشن(ڈی۔او۔سی)آفتاب احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راجن پور میں چھوٹے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ، ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈاکٹر وحید اور مولانا علی محمد صدیقی بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد مولانا علی محمد صدیقی نے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے دعا کرائی۔ای ڈی او صحت نے بتایا اس مہم میں 969ٹیمیں کام کر رہی ہیں جن میں 828موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیمیں ضلع راجن پور کی 44یونین کونسلوں میں بچوں کو گھر گھر جا کر قطرے پیلائیں گی۔ اگر کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ جائے تو نزدیکی سرکاری ہسپتال سے رجوع کر سکتا ہے۔
Saturday, 6 December 2014
معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر جذبہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن راجن پور کے زیراہتمام ایک واک کی گئی مجاہد خان دریشک
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر جذبہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن راجن پور کے زیراہتمام ایک واک کی گئی جس کی قیادت محکمہ سوشل ویلفئر و محکمہ تعلیم کے افسران نے کی ۔واک میں سکولوں کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔ یہ واک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہو ئی اور چوک کچہر ی میں ختم ہو ئی ۔ مجاہد خان دریشک اور دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ معذور افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ۔ ان کی دیکھ بھال اور مدد کرنا بھی ثوا ب ہے
شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا سول سرونٹس کی ذمہ داری ہے غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا سول سرونٹس کی ذمہ داری ہے ۔ انجمن تاجران کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون مثالی رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے انجمن تاجران راجن پور کے نوتعمیر شدہ دفتر کی دعائیہ تقریب میں کیا ۔ اس موقع پر ضلعی افسران ،انجمن تاجران کے صدور،انجینئرامجد فاروق ،سیکریٹری جنرل ندیم قریشی اور معززین موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ آپ ایسا کام کریں جس سے لوگ آپ کی عزت کریں ۔ اس ضلع کی ترقی کے لئے میری ٹیم نے دن رات محنت کی ہے ۔ اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ایسے منصوبے بنارہے ہیں جو ضلع کی ترقی میں مثالی ہو ں گے ۔ اس موقع پر مرکز ی صدر انجمن تاجران علاو الدین مزاری ،محمد سلیم،قاری محمود،شکیل پتافی،نذیر احمد،حاجی حشمت،عبدالمجید اور شیخ عبدالعزیز نے خطاب کیا اور بہترین دفتر تعمیر کر کے دینے پر ڈی سی او کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے نو تعمیر شدہ دفتر کی چابیاں علاوالدین مزاری کے حوالے کیں ۔بعد ازاں انجمن تاجران کی طرف سے ڈی سی او کو بھی ایک اجرک کا تحفہ دیا گیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ندیم قریشی نے سرانجام دئے۔
دنیا کے تمام مما لک میں رضا کاروں کے کام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے رضا کاروں کا دن منایا جاتا ہے روفیسر کلیم اللہ قریشی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 05 دسمبر 2014 بین الاقوامی رضا کاروں کا دن ۔اس دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 نے ڈگری کالج راجن پور میں سیمینار منعقد کیا جن میں ڈاکٹر محمد اسلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ، راحت علی چوہدری (کنٹروم انچارج) پروفیسر کلیم اللہ قریشی ، میڈم رخسانہ باری (ہیلپ فاؤ نڈیشن) اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضا کاریت ہمارے خون میں بسی ہوئی ہے ۔ اور اوراسلامی معا شرے کا نہا یت اہم جزو ہے۔ دنیا کے تمام مما لک میں رضا کاروں کے کام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے رضا کاروں کا دن منایا جاتا ہے ۔ مزید برآ ں ڈکٹر محمد اسلم صاحب نے ریسکیو بلڈ ڈونر فاؤنڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام کمیو نٹی ریسکیو بلڈ ڈونر فاؤ نڈیشن میں رجسٹریشن کرو ا ئے تا کہ ضرورت کے وقت ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر کال کر نے پر کسی بھی ضرورت مند کو خون مل سکے۔
ضلع راجن پور میں پیڑول اور ڈیزل کی کو ئی قلت نہیں ہےغازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں پیڑول اور ڈیزل کی کو ئی قلت نہیں ہے اور حکومت کے مقرر کردہ نئے نرخوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر کی رات سے ہی نئی قیمتوں کے اطلاق کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں تھیں ۔ تمام پیٹرول پمپس پر نئی قیمتوں کے بینر ز بھی لگوا دئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر کی خصوصی ٹیمیں بھی دن رات اس سلسلے میں کام کر رہی ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل صدر چوہدری سرور عباس ایڈووکیٹ کے والد چوہدری محمد عباس کی رسم قل ریلوے گراؤنڈ راجن پور میں ادا کی گئی عبدالحمید شاکر
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل صدر چوہدری سرور عباس ایڈووکیٹ کے والد چوہدری محمد عباس کی رسم قل ریلوے گراؤنڈ راجن پور میں ادا کی گئی ۔تقریب کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فون پر چوہدری سرور عباس سے اظہار تعزیت کیا تقریب میں جسٹس حبیب اللہ شاکر ،سردار اختر خان گورچانی،نواب زادہ افتخار احمد،سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ،وقاص خان گورچانی ،عاشق بلوچ صدر پی پی پی مظفر گڑھ،شبلی شب خیز،سید عاشق رسول شاہ بخاری،سید غلام رضا بخاری،شکیل خان بلوچ،عبدالحمید شاکر سابق صدر پریس کلب،خواجہ غلام فرید کوریجہ،امجد عباسی،ملک مرید بکھر،شبیر لاشاری،خواجہ کلیم الدین کوریجہ سمیت پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویثرنل کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی ۔راجن پور اور ڈیرہ غازی خانکی سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس موقع پر تقریب میں موجود تھیں خواجہ غلام فرید کوریجہ نے مرحوم چوہدری محمد عباس کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔علاوہ ازیں چوہدری محمد عباس کی وفات پر پیپلز پارٹی کے لاہور میں ورکر کنونشن میں بھی خصوصی دعا کرائی گئی تھی اور سابق صدر نے ٹیلی فون کر کے چوہدری سرور عباس سے اظہار تعزیت کیا تھا۔
دانش سکول میں طلباء کو ااعلیٰ معیار کی تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے حسن خاور محمود
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تعلیم ترقی کا بہترین ذریعہ ہے، دانش سکول میں طلباء کو ااعلیٰ معیار کی تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو رہائش، خوراک اور کپڑوں سمیت ضروریات زندگی کا دیگر سامان بھی بلامعاوضہ دیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار لفٹنینٹ کرنل (ر) حسن خاور محمود پرنسپل دانش سکول نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ علاقے کے مستحق طلبا کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ نئے تعلیمی سیشن میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے،دس سے بارہ سال کی عمر کے طلبا داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں داخلہ فارم سکول کے علاوہ ڈی سی او آفس راجن پوراور ای ڈی او ایجوکیشن کے دفتر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہر طرح سے مکمل فارم 15 دسمبر تک وصول کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور طلبا کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں امیدواروں کا ٹسٹ لیا جائے گا۔ تحصیل روجھان میں 28دسمبربمقام گورنمنٹ ہائی سکول روجھان، راجن پور میں 04جنوری کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1جبکہ جام پور میں 11جنوری کو گورنمنٹ ہائی سکول جام پور میں داخلہ ٹسٹ ہوگا، آخری ٹسٹ18 جنوری کو دانش سکول میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول میں پہلی ترجیح یتیم اور غریب طلبا کو حاصل ہے۔اس کے بعد کم آمدنی والے، ان پڑھ افراد کے بچوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔تعلیم کے ذریعے غربت کے خاتمے کا ہدف آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے معاشرے کے پسماندہ طبقات کے بچے تعلیم حاصل کرنے کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیں۔داخلے کے سلسلے میں مزید معلومات کے حصول کے لئے ٹیلی فون0604-302128, 0604-302119پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ان کی دیکھ بھال اور مدد کرنا بھی ثوا ب ہےمجاہد خان دریشک
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر جذبہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن راجن پور کے زیراہتمام ایک واک کی گئی جس کی قیادت محکمہ سوشل ویلفئر و محکمہ تعلیم کے افسران نے کی ۔واک میں سکولوں کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔ یہ واک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہو ئی اور چوک کچہر ی میں ختم ہو ئی ۔ مجاہد خان دریشک اور دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ معذور افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ۔ ان کی دیکھ بھال اور مدد کرنا بھی ثوا ب ہے
معذور افراد کی امداد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے غازی امان اللہ
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ معذور افراد کی امداد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے سپیشل بچے توجہ کے مسحق ہیں ان کی ترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ خصوصی کام کر رہی ہے ۔ ان کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے ۔ ان بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جا ئے ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ کے لئے دس دس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔ یہ تقریب سپیشل ایجوکیشن سکول میں منعقد کی گئی اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ، پرنسپل آصف بشیر، محمد نوید،اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جا ئے۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس نے اور پرنسپل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تقریب میں خاکے ،ملی نغمے اور تقاریر پیش کی گئیں ۔ آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے
افسران اور اہلکاروں کے لئے بہتر رہائشی منصوبہ ضلعی انتظامیہ تیار کر رہی ہے مولانا علی محمد صدیقی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) افسران اور اہلکاران عوام کے خادم ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حاصل کریں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیئے مخلوق خدا کی خدمت کریں ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے نئے تعمیر ہونے والے سرکاری کوارٹر کی متعلقہ افسران کو چابیاں دیتے ہوئے کہیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ افسران اور اہلکاروں کے لئے بہتر رہائشی منصوبہ ضلعی انتظامیہ تیار کر رہی ہے اور مزید نئے سرکاری کوارٹر بنا ئے جا ئیں گے اس موقع پر ضلع امن کمیٹی کے چیئر مین مولانا علی محمد صدیقی نے دعا کرائی ۔ یہ کوارٹر ای ڈی او فنانس و سی ڈی اصغرجلبانی ، ایس ڈی او بلڈنگ طارق خان ، پراسکیوشن اور جنگلا ت کے افسران کو الاٹ کیئے گئے گئے ۔ اس تقریب میں اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ، بلڈ نگ افسر ارشاد نبی اور دیگر افسران موجود تھے۔ بعد ازاں نے ڈی سی او نے ڈی پی ایس سکول کا بھی معائنہ کیااور سکول لیئے پینے کے صاف پانی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پرنسپل آغا نوید انجم موجود تھے
Wednesday, 3 December 2014
راجن پور شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومر و کے قتل کے خلاف قا ئد جمعیت ایک احتجا جی ریلی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جمعیت علما ء اسلام (ف) ضلع راجن پور کے زیر اہتمام شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومر و کے قتل کے خلاف قا ئد جمعیت کے حکم پر ضلعی امیر غلام یسین شا کر کی زیر سرپر ستی اورتحصیل امیر ارشاد احمد کی زیر نگر انی ایک احتجا جی ریلی کا اہتمام کیا گیا مسجد نمر ہ را جن پور سے شر وع ہو ئی اور ڈسٹر کٹ پر یس کلب پر احتجا جی مظا ہر ہ کی شکل اختیا ر کر گئی اور کا رکنا ں جے یو آئی زندہ اور قا تلوں گر فتا ر کر نے کے نعر ے لگا تے رہے اس احتجا جی مظا ہر ہ سے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی قا ری حماد اللہ حیدری ،ضلعی نا ئب امیر قا ری محمود احمد قاسمی ،ضلعی امیر مولا نا یسین شا کر تحصیل راجن پور کے امیر مفتی ارشاد احمد حقا نی ،خان زمان خان ،مولانا طا ہر قا سمی ،مولا نا محبو ب الحس سو مرو ،انجنیئز امجد فا روق ،سرداد علا والد ین خان مز اری صد ر انجمن تا جر ان سمیت علما ء کر ام نے خطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر خا لد سومر و کے مظلو ما نہ مسجد ہ کی حا لت میں قتل کی شد ید مذمت کر تے ہوئے حکو مت سے مطا لبہ کیا کی مز ید ہما رے صبر کا امتحان نہ لیا جا ئے اور قا تلوں گر فتار کر کے کیفر کر دار تک پہنچا جا ئے اور ہم اپنے قا ئد کے حکم پر اپنی جان تک قر با ن کر دین ہما را مقصد خد ا کی ز مین پر خد اکا نظام ہے جس مقصد سے پیچھے ہٹا نے کیلئے ہمیں یہ سزا ئیں و یجا رہی ہیں آخر میں قاری محمد عا شق نے دعا کر ائی اور جلیل الر حمن صد یقی نے بھی خطا ب کیا
مذہبی شخصیات کا قتل تشویش ناک ہے مولانا علی محمد
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مذہبی شخصیات کا قتل تشویش ناک ہے ریاست ناکام نظر آتی ہے ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار تحریک ختم نبوت و جمیعت علماء پاکستان ف کے ضلعی امیر مولانا علی محمد نے ڈاکٹر خالد سومروکے بہیمانہ قتل پر ایک مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ان کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں پروفیسر نذیر احمد سکھانی،صدر ڈسٹرکٹ با ر راجن پور رفیع پچاڑ،انجمن تاجران کے ضلعی صدر سردار علاؤ الدین خان مزاری،پروفیسر شکیل پتافی،جلیل احمد خان،اصغر جلبانی سمیت دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں مرحوم ڈاکٹر خالد سومرو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کرائی گئی ۔مولانا علی محمد نے مزید کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں میں مذہبی شخصیات کے قتل کا سلسلہ رکا نہیں ہے راجن پور جیسے دور افتادہ ضلع میں بھی ڈاکٹر اظہر سرائی کو قتل کیا جا چکا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کا گرفتار نہ کیا گیا تو کوئی بھی لائحہ عمل دے سکتے ہیں ۔اور ملک انارکی کا شکار ہو سکتا ہے ۔
پنجاب حکومت کی طرف سے دربارِفریدؒ پر پابندیاں غیر آئینی غیر جمہوری ہیںخواجہ غلام فرید کوریجہ
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و مرکزی رہنما سرائیکستان عوامی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے قصرِ فرید ؒ میں خواجہ غلام فرید ؒ سائیں کے عرس کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کے بعد سجادہ نشین دربار فرید ؒ خواجہ معین الدین کوریجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دربارِفریدؒ پر پابندیاں غیر آئینی غیر جمہوری ہیں گذشتہ چار سالوں سے عرس فرید ؒ پر تجارتی ،ثقافتی پابندیوں سے ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کر دیا گیا ہے حکمران سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھیں بنگالیوں کی ثقافت اور زبان پر حملہ ہوا تو سقوط ڈھاکہ رونما ہوا خواجہ فریدؒ سائیں کے عرس پر چارسالوں سے پابندیوں سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے لاہور میں جشن بہاراں پنجابی فیسٹیول اور بسنت کی تقریبات حکومت پنجاب کی زینت ہیں جبکہ سرائیکی وسیب کے عظیم روحانی اور قومی رہبر خواجہ فرید ؒ جنکا پیغام انٹرنیشنل تصوف اور سرائیکیوں کی امن پسندی کا پیغام ہے اسے تعصب کی نظر کیا جاتا ہے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بے جا پابندیوں کا نوٹس لیں اور انٹر نیشنل سطح سے آنے جانے والی شخصیات کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ویزوں کی بروقت سہولت دی جائے دربارِفرید ؒ پر رات کی عبادت اور عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیاں فوری ختم کی جائیں بصورت دیگر وسیع تر احتجاج کا اعلان کریں گے اس میٹنگ کی میزبانی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کی ۔اس موقع پر خواجہ علی معین کوریجہ ، ایس کیو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جام فیض اللہ،ھبیب الرحمن فریدی ترجمان خواجہ فرید فاؤنڈیشن ،میاں اللہ بخش رند،حاجی ارشاد کورائی سینئر رہنما تحریک فرید پاکستان ،سمیت ایس کیو آئی ،تحریک فریدؒ پاکستان اور جماعت فریدیہ پاکستان کے ترجمان ارشاد فریدی نے خصوصی شرکت کی اور جماعت فریدیہ پاکستان کے صدر پیر آف کوٹمٹھن خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ جوکہ پاکپتن روحانی دوروں پر ہیں ان کے ساتھ بذریعہ ٹیلی فونک عرس کے معاملات پر مشورہ کیا گیا اجلاس میں منعقد قرار دادیں منظور کی گئیں 1خواجہ فریدؒ سائیں کے عرس پر گذشتہ چار سالوں سے تجارتی،ثقافتی پابندیاں ختم کی جائیں ۔دربارِفرید ؒ پر نو راتاں عبادت پر پابندی ختم کی جائے اور رات کے ٹائم دربار کو بند نہ کیا جائیعرس کے موقع پر پورے صوبہ میں تعطیل عام کی جائے ۔نشتر گھاٹ سٹیل کی سڑکوں اور پل کے چالو ہونے کو یقینی بنایا جائے پاکستان سے باہر سے آنے والے مشائخ اور رہنماؤں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بر وقت ویزے فراہم کئے جائیں ۔
الحیدری کرکٹ ٹو رنا منٹ میں حیدری کر کٹ کلب کو ٹلہ نصیرکی شا ند ار کا میا بی دوستوں کی مبا رکبا د ملک غلام رضا کھیا را
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)الحیدری کرکٹ ٹو رنا منٹ میں حیدری کر کٹ کلب کو ٹلہ نصیرکی شا ند ار کا میا بی دوستوں کی مبا رکبا د تفصیلا ت کے مطا بق گذ شتہ روز موضع لعل شا ہ میں کھیلے گئے الحید ری کر کٹ ٹو رنا منٹ میں حید ری کر کٹ کلب کو ٹلہ نصیر ثقلین رضا ،شعیب خور شید اور ملک نجف رضا کی شا ند ار کارگردگی کی بد ولت اچھی کر کٹ کلب کو شکست دیدی ۔حید ری کلب کی شا ندار کا میا بی پر عوا می سما جی حلقوں ملک غلام رضا کھیا را ،ایوب خان ،محسن بلو چ ،آفتا ب احمد ،رزاق ملک اور دیگر حیدر ی کلب کو ٹلہ نصیر کی پو ری ٹیم اور کو چ کو مبا رکبا د دی ہے ۔
دریشک گر وپ عر صہ نصف صدی سے ضلع راجن پور کے عوام کی بھر پور خدمت کر رہا ہے سر دار نصر اللہ خان دریشک
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دریشک گر وپ عر صہ نصف صدی سے ضلع راجن پور کے عوام کی بھر پور خدمت کر رہا ہے ۔ضلع راجن پور کی تعمیر وتر قی نوکر ں اور فلا ح وبہبو دسر دار نصر اللہ خان دریشک کی مر ہون منت ہے ان خیا لا کا اظہا ر سما جی ملک غلا م رضا کھیا رانے اپنے ایک اخبا ری بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ سا بق چیف قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک اور بیرسٹر علی رضا خان دریشک ایم پی اے عر صہ دراز سے ضلع را جن پور کی عوام مسائل کے حل کے لئے کو شا ں ہیں تر قیا تی کا م ہو ں یا نو کر ں یہ تمام سردا ر نصر اللہ خان دریشک کی مر ہون منت ہے جنہوں نے ضلع راجن پور کی تعمیر وتر قی میں ہمیشہ نما یا ں کر دار ادا کیا ۔
Tuesday, 2 December 2014
حکومت کے مقرر کردہ نرخ سے زائد وصول کریں گے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گی غازی امان اللہ
راجن پور ۔(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دوکاندار اور تاجر اشیا کے ریٹ کم کر کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی ہے ٹرانسپورٹر بھی اپنے کرایوں میں کمی کر کے مسافروں کو فائدہ دیں ۔ جو لوگ حکومت کے مقرر کردہ نرخ سے زائد وصول کریں گے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گی ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ۔ اے سی راجن پور چوہدری مختار ، اے سی جام پور عبدالروف ، ای ڈی او زراعت ، ای اے ڈی اے اطہر جمیل ،مارکیٹ کمیٹی افسران ،ڈی او انڈسٹری رشید ، ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری ،صدر انجمن تاجران علاوالدین مزاری ، آڑھتیوں اور دوکانداروں نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ تاجران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، اشیا خورد نوش کو سرکاری ریٹس کے مطابق فروخت کریں ۔ قبل ازیں ڈی سی او نے صبح سویرے سبز منڈی اور فروٹ منڈی کا بھی دورہ کیا اور وہاں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ سبزی اور پھل فروشوں کو ہدایت کہ وہ عوام کو سستے داموں فروخت کریں
تمام پیٹرول پمپس مالکان نئے ریٹس کے بینرز لگائیں ڈی سی او
راجن پور۔( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر رات12بجے کے بعد ضلع بھر کے پیٹرول پمپس پر چھاپہ مار ٹیموں کی اچانک ریٹ کی چیکنگ۔ نئے ریٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات فروخت نہ کرنے والوں کے پمپس سیل کر دیئے جا ئیں گے ۔ لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر کے رات بھر پمپوں کی چیکنگ ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے نئے مقرر کردہ نرخوں پر فوری عمل درامد کرانے کے لیئے ڈی سی او کی ہدایت پر لیبر انسپکٹر نے رات 12بجے کے بعد تحصیل روجہان کے تمام پیٹرول پمپس کو چیک کیا اور اچانک قیمتیں چیک کیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پیٹرول پمپس مالکان نئے ریٹس کے بینرز لگائیں تاکہ عوام کو آگاہی مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے پیٹرولیم مصنوعات کم کر دی ہیں ۔ اس لیئے عوام کو بھی سستے داموں اور نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فروخت کئے جا ئیں ۔ لیبر انسپکٹر نے مزید کہاکہ نئے ریٹس کی چیکنگ جاری ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔
قانون کی حکمرانی سے ہی مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے محمد آصف رشید
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قانون کی حکمرانی سے ہی مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور قومیں ترقی کر پاتی ہیں ۔پاکستان اسلامی ملک ہے اس کا اسلامی تشخص ہر حالت میں قائم رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار محمد آصف رشید ڈی ایس پی راجن پور نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے مسائل در پیش ہیں جنہیں ایک چیلنج کے طور پر قبول کر کے ہم زندہ رہ سکتے ہیں وسائل کم ہیں لیکن اہمیت جذبوں کی ہے جس سے ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ راجن پور میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہیں اور کریمنل کے خلاف پولیس کو کامیابیاں مل رہی ہیں ۔راجن پور کے کچے کے علاقے ماضی میں کریمنل کیلئے بہت محفوظ پناہ گاہ تھے جس کا اپریشن کے بعد قلع قمع کر دیا گیا اور وہاں پولیس کی چوکیاں قائم کر کے بھاری نفری تعینات کی گئی تاہم بین الاضلاحی گروہ راجن پور میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف کاروائی میں پولیس کو کامیابی ملی ہے اور گینگ کے افراد گرفتار کئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے قانون کی حکمرانی قائم کرینگے ۔
ٹی ایم اے را جن پور کے اہلکا رعر صہ دوما ہ سے تنخو اہوں سے محر وم گھر وں میں چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹی ایم اے را جن پور کے اہلکا رعر صہ دوما ہ سے تنخو اہوں سے محر وم گھر وں میں چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔فا قوں تک نو یت حکام با لا سے اصلا ح احوام کا مطا لبہ ۔تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹر یشن را جن پور کے اہلکا ران جو علا قہ کی صحت وصفا ئی اور عوام کی بھلا ئی کے لئے دن رات کو شا ں رہتے ہیں خو دعر صہ2ما ہ سے تنخو اہوں سے محروم ہیں آفسران با لا کے آپس کے سیا سی تنا ؤ اور غفلت کے پیش نظر اہلکا ران کا فی عر صہ سے ان مسا ئل سے دوچا ر چلے آرہے ہیں جبکہ عید الفظر اورعید الا ضحی پر بھی مبینہ طور پر انہیں تنخوا ہ نہیں ملی تھی تحصیل را جن پور کے عوامی سما جی حلقوں نے D.C.O راجن پور سے اپیل کی ہے کی ٹی ایم اے اہلکاران کو تنخو اہ دے کر احسان عظیم کر یں تا کہ وہ اپنے اہل وعیال کا پیٹ پا ل سکیں ۔
جرا ئم پیشہ عنا صر معا شر ہ کے نا سور اور کو ئی رعا یت کے مستحق نہیں فضل الر حمن خان
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرا ئم پیشہ عنا صر معا شر ہ کے نا سور اور کو ئی رعا یت کے مستحق نہیں ان کے قلعے قلعے کے لئے پو لیس اپنے تمام وسا ئل بر وے کا ر لارہی ہے ان خیالات ا ظہا ر ڈی ایس پی سر کلروجھان فضل الر حمن خان نے اپنے آفس میں صحا فیوں سے گفتگو کت رے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر معا شرہ کے نا سو ر ہیں اور معا شر ہ کی تبا ہی کا با عث ہیں ایسے افر اد کسی رو رعا یت کے مستحق نہیں ہیں پو لیس ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ گشت کو مز ید موثر بنا نے سے خا طر خواہ نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور عوام کے تعا ون کے بغیر پو لیس اکیلی جرا ئم پر قا بو نہیں پا سکتی عوام اور تعا ون سے معا شر ہ کو جرا ئم سء پا ک کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ D.P.O راجن پور زاہد محمود گو ندل ایک ذہین اورنہ ڈر کپتان ہیں ان کی دلو لہ انگیز قیا رت میں ضلع راجن پور پو لیس اپنے پیشہ وارانہ فرا ئض با احسن طر یق انجام دے ہی ہے اس مو قع ایس ایچ او روجھان پر ویز خان احمد انی ودیگر اہلکا ران بھی مو جود تھے ۔
راجن پور 3لاکھ80ہزاپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے پلا کر ٹارگٹ پورا کیا جا ئے ڈی سی او
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں 3لاکھ80ہزاپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےپلا کر ٹارگٹ پورا کیا جا ئے۔ سو فیصد ٹارگٹ کو پورا کریں ۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیئے تمام مکاتب فکر کے لوگ قومی فریضہ کے ساتھ بڑھ چڑھ کر مہم کو کامیاب کریں ، کوئی بچہ رہ نہ جائے۔ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کوپورا کریں ۔ غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے 8دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی جس میں اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،اسسٹنٹ کمشنر ز ،ای ڈی او صحت، ای ڈی او تعلیم ،ڈی او لیبر ،ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندگان اور ضلعی افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا یہ تین روزہ مہم8دسمبر سے شروع ہو گی جس میں 969 ٹیمیں کام کریں گی ۔ موبائل ٹیمیں 828،زونل سپر وائزر47،ایریا انچارج168،فکسڈ65 اور ٹرانسپورٹ86 ٹیمیں شامل ہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے پولیو کے سلسلے میں سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں ۔ اگر کو ئی مسئلہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جا ئے ۔ پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی دی جا ئے ۔۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ٹیموں کو چیک کریں اور ان کی نگرانی کریں ۔
یوریا کھا دکی سپلائی اور نرخوں کے سلسلے میں معاملات زیر بحث لائے گئے غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی اے پی اور یوریا کھا دکی سپلائی اور نرخوں کے سلسلے میں معاملات زیر بحث لائے گئے ۔اجلاس میں ضلع بھر سے کھادکمپنیوں کے 18نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن نے کہا کہ مارکیٹ میں کھاد زائد نرخوں پر فروخت ہونے کی اطلاعات مل ہی ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ ا س کی روک تھام لازمی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کی ذمہ داری ہے کہ اس پر کنٹرول کرے ۔ ۔ اس معاملے میں اگر کو ئی مزید شکایت ملی تو قانون کے مطابق کاروائی کی جا ئے گی۔ ای ڈی او نے ہدایت کی کہ کھاد کے نرخوں کو دوکانومیں آویزاں کیا جا ئے
Saturday, 29 November 2014
پنجاب حکومت کی طرف سے مقرر کردہ معاوضہ مزدوروں کو ادا کیا جا ئے غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مقرر کردہ معاوضہ مزدوروں کو ادا کیا جا ئے اور ان کے حقو ق کا تحفظ کیا جا ئے ۔ ان کو قانون کے مطابق اجرت دی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بچوں کو چائلڈ لیبر سے بچانے کے لئے ان کوتعلیم سے آراستہ کیا جا ئے ۔ اینٹوں کے بھٹوں کے مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے لیئیے انہوں نے ہیڈ ماسٹر چوہدری نورا حمد کو ہدایت کی بھٹوں پر سکول کھولے جا ئیں۔ انہوں نے اس موقع پر ایک مانیٹرنگ ٹیم بنا ئی جو سروے کر کے ان کو رپورٹ دے گی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے ڈاکٹر وں کو راجن پور کا ٹور پروگرام دینا چایئے تاکہ مزدوروں کو مفت علاج کی سہولت مل سکے۔ ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری نے بتایا کہ سیکریٹری لیبر کو لیبر کالونی کے قیام کے لئے ایک مراسلہ لکھا جا چکا ہے۔ اس موقع پر ایم این ایز او ر ایم پی ایز کے نمائندے ای ڈی او تعلیم،اسسٹنٹ کمشنر ز،ڈی او تعلیم مردانہ زنانہ،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر اور پراسکیوٹر موجود تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا سردار شیر علی گورچانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے گی عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا نصب العین ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفرجاری رہے گا۔ دھرنے والے دیکھتے رہ جائیں گے اورپاکستان آگے نکل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں، پارلیمانی سیکرٹریز چوہدری سرفرازافضل اورعاطف خان مزاری کی قیادت میں آئے راجن پور کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔شیر علی گورچانی نے مزید کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سیاست کرنے والوں کو نوشتہ دیوارپڑھ لینا چاہیے۔18کروڑ عوام خدمت کے سفر اورترقی کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔عوام ان کا احتساب کرنے کوتیار ہیں۔مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو جلاؤگھیراؤ جیسے منفی ہتھکنڈوں کی بجائے عوام کی خدمت کے عزم پر یقین رکھتی ہے ۔نواز شریف شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے۔
سیلاب ہو یا دیگر قدرتی آفات پٹواری کے کردار سے انکار نہیں سردار عاطف حسین مزاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیر رسمی تعلیم سردار عاطف حسین مزاری نے کہا ہے کہ سیلاب ہو یا دیگر قدرتی آفات پٹواری کے کردار سے انکار نہیں عملہ فیلڈ کے جائز مطالبات حکومت پنجاب ضرور تسلیم کریگی وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پٹواریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے انجمن پٹواریان کی نومنتخب ضلعی باڈی کے عہدیداران کی حلفِ وفاداری تقریب سے خطاب کے دوران کیا ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹرسردار محمد ارشد خان گوپانگ نے نومنتخب صدر بشیر خان مزاری سمیت نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا حلفِ وفاداری کی یہ تقریب راجپوت عیدگاہ میں منعقد کی گئی قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر نے کہا کہ پٹواریوں اور زمینداروں کی سہولیات کیلئے ضلعی حکومت جلد ہی پٹوار خانے تعمیر کرائیگی نومنتخب صدر انجمن پٹواریان ضلع راجن پور بشیر خان مزاری نے خطاب کے دوران کہا حکومتِ پنجاب نے عملہ فیلڈ کو اعتماد میں لئے بغیر ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کرایا جس پر پانچ نومبر سے عملہ فیلڈ ہڑتال پرہیں اور مطالبات کی منظوری تک پٹواری ریکارڈ کمیپوٹرائزڈ میں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر 6 دسمبر کو ساہیوال میں پٹواریوں کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں صوبے بھر سے ضلعی عہدیداران شریک ہوں گے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر روجہان فاروق صادق ،اے سی جام پور عبدالروف مغل،نائب تحصیلدار زاہد مزاری سمیت ضلع بھر سے پٹواریوں ،عملہ ریونیو اور سرکاری ملازمین شریک ہوئے ۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چٹھی کے باوجود سکیل 1 تا4 کے ملازمین محکمانہ ترقی سے محروم
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چٹھی کے باوجود سکیل 1 تا4 کے ملازمین محکمانہ ترقی سے محروم ،چٹھی جاری ہوئے 5 ماہ گذر گئے مگر صوبے بھر میں عمل درآمد نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق فنانس سیکرٹری پنجاب مسٹر جہانزیب خان نے 18 جولائی کو مراسلہ جاری کیا جس میں صوبے کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ سکیل ایک تا چار کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے اور اس پر یکم جولائی 2007 ء سے عمل درآمد کیا جائے مگر تاحال اس چٹھی پر عمل درآمد نہ ہوسکا چھوٹے سرکاری ملازمین نے اعلیٰ صوبائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس چٹھی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔
ڈسٹر کٹ ٹیچرز سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے میں بھی کردار ادا کریں قمرالزمان خان قیصرانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ مانیٹر نگ آفیسر قمرالزمان خان قیصرانی نے کہا ہے کہ ڈسٹر کٹ ٹیچرز سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے میں بھی کردار ادا کریں سکولوں کے وزٹ کے دوران تعلیمی وغیرتعلیمی سرگرمیوں پر بھی نظر ڈالیں اور سکولوں کی کارکردگی کی بہتری پر اپنی تمام توجہ مرکوز رکھیں یہ بات اُنہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ملٹی پرپز ہال میں ڈسٹرکٹ ٹیچرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اِس موقع پر ڈسٹر کٹ انچارج اسٹاف ڈویلپمنٹ پروگرام چوہدری نُور احمد سمیت ضلع بھر کے سنٹرز ہیڈز ودیگر تعلیمی آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ ڈسٹر کٹ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کا عمل بھی ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر جاری ہے جس میں ڈاکٹرز کی حاضری ادویات کی فراہمی اور داخل وغیر داخل مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کی بھی یومیہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔
ایشیا ء کے سب سے بڑے مچھلی اور لائیو سٹاک عمر فارم کا دورہ کیا کمشنر ڈیرہ غازی خان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد ثاقب عزیز نے ڈی سی او غازی امان اللہ کے ہمراہ ایشیا ء کے سب سے بڑے مچھلی اور لائیو سٹاک عمر فارم کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے فارم کے مالک زبیر خان کی علالت کی وجہ سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری مختار احمد، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ، عمر خان اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز رضا بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ثاقب عزیز نے فارم کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا جن میں لائیو سٹاک ، مچھلی کے فارم ، بطخ کے فارم اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ بعد ازاں زبیر خان نے اپنی طرف سے کمشنر ڈیرہ غازی کے اعزاز میں شیلڈ پیش کی ۔
جنگلات کے رقبے پر محکمہ جنگلات زیاد ہ سے زیادہ درخت لگائے کمشنر ڈیرہ غازیخان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کیا جا ئے گا چاہے وہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو ۔ ان سے قبضہ واگزار کرایا جا ئے گا۔ جنگلات کے رقبے پر محکمہ جنگلات زیاد ہ سے زیادہ درخت لگائے۔ یہ باتیں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ثاقب عزیز ،ڈی سی او غازی امان اللہ اور ڈی پی اور زاہد محمود گوندل نے کوٹلہ شیر محمد تحصیل راجن پور میں جنگلات کے رقبہ پر پودا لگانے کی تقریب کے دوران کہیں ۔ کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری رقبہ پر محکمہ مال ، جنگلات اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں بنا ئی جا ئیں جورقبہ واگزار کرائے اور اعلیٰ حکام کو رپورٹ کرے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات سے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ تاہم اگر ان کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ان کے نوٹس میں لایا جا ئے ۔ ناظم جنگلات ڈیرہ غازیخان شاہد خان نے ضلع میں جنگلات کی زمینوں بارے بتایا ۔ اس موقع پر ڈی ایف او امداد حسین امداد، صوبائی و ضلعی محکمہ جنگلات کے افسران ۔ ای ڈی او زراعت ، اے سی راجن پور اور جنگلات کے ملازمین موجودتھے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)