راجن
پور(کرائم رپورٹر) ناقص حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت کرائی جائے ۔ حفاظتی
فخر بند کے ساتھ 20,20فٹ گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں معمولی سیلاب میں حفاظتی
بند میں شگاف ڈال سکتے ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق
2010کے سیلاب کے دوران حفاظتی بند میں پڑنے والے شگاف ابھی تک پر نہیں کئے
جا سکے۔2012 میں ان کی تعمیر ومرمت کا کام کیا گیا تھا مگر انہیں مضبوط
نہ بنایا جا سکا اور لوگوں نے اس کے خلاف پنجاب حکومت کو درخواستیں بھی
ارسال کی تھیں اور اس میں ہونے والی کرپشن کی واضح نشاندہی کی تھی ۔مسلم
لیگی ن کے نائب صدر میاں شوکت حسین،کریم بخش ،جاوید احمد نے وزیر اعلی
پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گڑھوں کو بند کرا کر حفاظتی بندوں کو مظبوط
بنایا جائے
0 comments:
Post a Comment