راجن
پور(کرائم رپورٹر)فرسودہ نظام کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں چہرے
بدل کر چور بازاری سے آنے والے سیاست دانوں نے عوام کا استحصال کیا عوا م
کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہوگی۔نوجوان طبقہ
استحکا م پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عوام
کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔محب وطن قوتیں ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار
پاکستان عوام تحریک کے مرکزی رہنما۔سردار شاکر خان مزاری اور جماعت فریدیہ
کے سربراہ پیر آف کوٹمٹھن خواجہ عامر کوریجہ نے پاکستان عوام تحریک کے
ہزاروں کے اجتماع چوک دری مچھی والہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر
رہنماؤوں طاہر حسین فیضی، عبدالحفیظ مزاری، محمد علی جسوال،سید عاشق حسین
بخاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھاکہ حکومت نے عوام کو غربت
مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام ملک
کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔مقررین نے پاکستان زندہ آباد
اور افواج پاکستان کے بھی نعرے لگائے ۔ اس موقع پر خواجہ محمد عامر کوریجہ
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے ضلع راجن پور کی
تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی ہے۔ جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد اور دو
ہزار سے زائد خواتین شریک ہوئیں۔اس سے ثابت ہوگیا کہ عوام موجودہ حکمرانوں
سے تنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کے کپتان اور ڈاکٹر طاہر القادری
انقلاب کے قائد ہیں ۔ دونوں لیڈرز کو سلام پیش کر تا ہوں۔احتجاجی دھرنے سے
قبل عوامی تحریک کے روجھان ، کوٹ مٹھن ، فاضل پور ، محمد پور ، داجل ، جام
پور اور راجن پور ج کے سینکڑوں گاڑیو ں پر مشتمل قافلوں نے شہر کے گردچکر
لگایا ۔ جہاں شہریوں نے عوامی تحریک کے کارکنوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور
کیں۔ اس موقع پر قافلے میں شریک کارکنوں نے پاکستان عوام تحریک کے جھنڈے
اور پاکستان کے پرچم لہرا رکھے تھے۔ تحریکی کارکنوں اور مقامی پولیس نے پر
امن ریلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔
0 comments:
Post a Comment