راجن
پور (کرائم رپورٹر ) تمام یونین کونسل کے سیکریٹریز اپنی ذمہ داری کو
ایمانداری ، قومی جذبے اور عوام کی خدمت کے لیئے استعمال کریں ۔ بچوں کی
پیدائش و اموات و نکاح سرٹیفکیٹ کے اندارج کے لیئے گھر گھر جا کر یں۔ فلڈ
ڈیوٹی ، ای پی آئی پروگرام اور ہینڈ پمپس کی بھی نگرانی کریں ۔ اچھے کام
کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ غفلت اور کوتاہی کرنے والے کو ہر
گز معاف نہیں کیا جا ئے گا ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلع بھر
کے یو نین کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں۔ اس موقع
پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ، ڈی او سی ارشد گوپانگ، اے ڈی ایل جی یعقوب
شیروانی ، ای ڈی او صحت فیاض لغاری بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے خطاب کرتے
ہو ئے کہا کہ یونین کونسلز کے سیکریٹریز کے پروموش کیسز کے لئے ڈی پی سی
فوری طور پر بلا ئی جا ئے اور ان کے مسائل کے حل کے لیئے اے ڈی ایل جی کو
ہدایات جاری کیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ آپ گورنمنٹ کے نمائندے ہیں آپ کے ذمے
جو بھی کام لگایا جا ئے اسے پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھا ئیں انہوں نے کہا
کہ عوام کی خدمت کے لیئے اپنے دفاتر کھلے رکھیں اور اپنی حاضری کو یقینی
بنائیں ۔ ڈی سی او نے اے ڈی ایل جی کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے یونین کونسل
کے دفاتر کی مرمت اور سفیدی فوری طور پر کرائی جا ئے اور ان کی ترقی کے
لیئے قوانین کے مطابق درخواستیں وصول کر کے فوری اقدامات کے جا ئیں ۔ ڈی سی
او نے کہا ہے اگر کو ئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لا
ئیں
0 comments:
Post a Comment