Feature Top (Full Width)

Monday, 19 May 2014

تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹریشن راجن پور کے چھبیس اورتحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے70 تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے مبینہ طور پر پول ایم این اے ایم پی ایز کے نام پر آفیسران کی من پسند کنٹریکٹرز پر مہربانیاں رات گئے تک ٹھیکوں کی بندربانٹ کا سلسلہ جاری رہا

راجن پور(کرائم رپورٹر) تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹریشن راجن پور کے چھبیس اورتحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے70 تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے مبینہ طور پر پول ایم این اے ایم پی ایز کے نام پر آفیسران کی من پسند کنٹریکٹرز پر مہربانیاں رات گئے تک ٹھیکوں کی بندربانٹ کا سلسلہ جاری رہا سرکار کو لاکھوں کا رگڑا کمشنر ڈی جی خان اورڈی سی او نوٹس لیں تفصیل کے مطابق راجن پور شہر کوٹ مٹھن اور فاضل پور سمیت دیہی یونین کو نسلوں میں متعدد تعمیراتی کاموں کے لئے ٹینڈرز طلب کئے گئے مگر ٹی ایم اے آفیسران اور کنٹریکٹرز نے مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرلی کئی حقدارکنٹریکٹرزٹھیکہ لینے سے محروم رہے ٹھیکوں کے مبینہ پول ہو نے سے اب کنٹریکٹرز من پسند نرخوں پر تعمیراتی کام کریں گے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک ایم پی اے سردارعاطف مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کے فون بھی کھڑکتے رہے جس پر ٹی ایم اے آفیسران نے کئی ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دینے کی بابت صاف جواب دے دیااور کہہ دیا کہ سردارصاحبان نے ٹھیکیداروں کو کام دینے کی ہدایت کی ہے جس پر ٹھیکہ صرف انہی کنٹریکٹرز کو ملے گاایک کنٹریکٹر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتلایا کہ ایکسئین سے لے کر ٹی ایم او تک چار فی صد جبکہ سب انجئینر سے اکاؤنٹس تک تین فی صد مبینہ کمیشن کی بولی دینے والے کنٹریکٹرز کو کام الاٹ کئے گئے ہیں عوامی حلقوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی او سے میرٹ پر شفاف طریقے سے ٹینڈرز کا طریقہ اختیار نہ کرنے کا فوری نوٹس لینے اوران ٹھیکوں کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers