راجن
پور (کرائم رپورٹر )پاکستان بھر میں ہونے والی بارشوں کے سبب دریاؤ ں میں
پانی کناروں سے باہر نکل آیا نشتر گھاٹ فیری سروس کے چار پل ٹوٹ گئے
۔مسافروں اور زائرین کو متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے
دریا کے کنارے گذارنے پڑ رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے صوبائی اور ضلعی
انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق نشتر گھاٹ کے
مقام پر پانچ میں سے چار پل بارشوں کا پانی آجانے سے ٹوٹ گئے ہیں اور
سینکڑوں کی تعداد میں مسافر پریشانی سے دو چار ہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ
کئی روز گذرنے کے باوجود لا تعلق بنی ہوئی ہے خواتین اور بوڑھے بچے پریشا
نی کے عالم میں دریا کے کنارے پڑے رہتے ہیں انتظامیہ کے رویے سے ایسا لگتا
ہے کہ حالات کی بہتری ان کی ذمہ داری نہیں ۔سیاسی و سماجی حلقوں جام فیض
اللہ ،شعیب پنوار،غلام اکبر،رحیم بخش و دیگر نے حکومت سے اصلاح احوال کا
مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment