راجن
پور (کرائم رپورٹر )غیر معیاری اور مہنگا فرنیچر خریدنے کیلئے ای ڈی او
تعلیم کا سرکاری سکولوں کے سربراہان پر دباؤ،ہیڈ ماسٹروں سے بلینک چیک مانگ
لئے ،ہیڈ ماسٹروں کا چیک دینے سے انکارپر شو کاز نوٹس بھجوانے کی
دھمکی۔عوامی و سماجی حلقوں نے کمشز ڈیرہ غازی خان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا
ہے ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ راجن پور کے سکولوں کو فرنیچر فراہم کرنے کیلئے
حکومت نے 8کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جو کہ متعلقہ سکولوں کے
ہیڈ ماسٹروں کے اکاؤنٹ مین ٹرانسفر کئے جا چکے ہیں۔باخبر ذرائع نے انکشاف
کیا ہے کہ فرنیچر کی خریداری کیلئے ای ڈی او تعلیم راجن پور نے ٹیوٹا
گوجرانوالہ سے معاہدہ کیااور اس ڈیل میں8فیصد کمیشن طے ہوا ہے۔ذرائع نے
بتایا کہ ٹیوٹا نے ایک غیر معیاری کمپنی سے فرنیچر تیار کرواکر بھجوادیا ہے
جو کہ انتہائی ناقص اور مہنگا ہے ۔فرنیچر کی پے منٹ کرنے کیلئے متعلقہ
سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں اور اے ای او ز کی میٹنگ بلائی گئی جس میں ان سے
بلینک چیک لینے کی کوشش کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ دو اے ای اوز نے اس غیر
قانونی ڈیل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا جس پر ان کو شو کاز نوٹس بھجوانے
کی دھمکی دی گئی ہے ٹیچر وں نے کمشزڈیرہ غازی خان سے اس معاملہ کی فوری
تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا
مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment