راجن پور (کرائم رپورٹر) محکمہ زکواۃ ضلع راجن پورکی جانب سے ماہِ رمضان
سے قبل گذارہ الاؤنس فراہم کرنے کیلئے مقامی زکواۃ کمیٹیوں کو فنڈز جاری
،سیاسی طور پر نامزد چئیرمینوں نے بااثر اور سفارشی افراد کو چیک جاری
کردیئے غریب اور حقدار منہ تکتے رہ گئے سیکرٹری زکواۃ پنجاب ضلع راجن پور
میں زکواۃ کی بندر بانٹ کا نوٹس لیں تفصیل کے مُطابق محکمہ زکواۃ کی جانب
سے نادار افراد اور بیو کیلئے فی کس تین ہزار روپے سے پانچ ہزار روپے گذارہ
الاؤنس جبکہ غریب اور نادار افراد کی بچیوں کے جہیز کیلئے دس ہزار روپے تک
کے فنڈز ہر یونین کونسل کے مقامی چئیر مینوں کو جاری کئے مگر ان بااختیار
چئیر مینوں نے نادار اور غریب افراد کی سکروٹنی کئے بغیر بااثر اور سفارشی
افراد کو امدادی چیک جاری کئے یونین کونسل شرقی اور غربی کے مستحقین صابل
مائی ،محمدانور ،واحد بخش ودیگر نے محکمہ زکواۃحکومت پنجاب سے تحقیقات کا
مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment