راجن پور(کرائم رپورٹر ) پی ٹی آئی رہنما سابق نائب ناظم راؤ محمد حاکم
ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ کوٹ مٹھن پتن پر صحافیوں کی
جانب سے محدود وسائل کے باوجو د مسافروں کو فری سفری سروس فراہم کرنے کے
لئے جو اقدام اٹھا رہے ہیں یہ کام سیاسی رہنماؤں کو کرنا چاہئے تھا ۔انہوں
نے کہا کہ صحافیوں کی جانب سے فری سفری سہولت میسر کرنا سیاسی رہنماؤں کے
منہ پر تمانچہ کے مترادف ہے مگر الٹا انہی سیاستدانوں کی آشیرباد سے ہی
یہاں ہر سال عوام الناس کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے جبری کرایہ وصول کیا
جاتا رہا ہے ، اوورلوڈنگ کی بنا پر کئی بار قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن
چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہر سال ڈی سی او کے حکم کے باوجود اوور لوڈنگ اور
کرایوں میں اضافہ سے لوگ تنگ آچکے ،انہوں نے کہا میڈیا کا کردار ہمیشہ
مثبت رہا ہے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے میڈیا نے بھر پورجدوجہد کر
رکھی ہے مگر یہ جو کشتیاں فری چلانے کا مشن میڈیا نے اپنے سر لے رکھا ہے اس
سے وہ یہاں کے باثر غنڈوں کا سامنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے کیونکہ ان غنڈوں
کی روزی روتی میں خلل پڑنے کے باعث صحافیوں کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں
میری ان تمام صحافیوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعاون جارہی رہے گا جنہوں نے
اس کارِ خیر میں بھر پور کردار ادا کرہے
0 comments:
Post a Comment