راجن پور ( کرائم رپورٹر ) راجن پورڈسٹرکٹ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں
آتشزدگی آگ کے باعث ایمرجنسی کی پوری عمارت میں دھواں بھر گیا شارٹ سرکٹ کے
باعث آگ لگی ہسپتال ذرائع تفصیل کے مطابق راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر
ہسپتال کے ایمرجنسی شعبہ کے آپریشن تھیٹر میں اُس وقت آگ بھڑک اُٹھی جب
وہاں ایک مریض کو طبی امداد دی جارہی تھی ہسپتال عملے کی بروقت اطلاع کے
باعث ریسکیو اورٹی ایم اے کے فائیر ٹینڈرز ہسپتال پہنچ گئے امدادی
کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا اس دوران ایمرجنسی میں داخل مریضوں کو فوری
طور پر وارڈز میں شفٹ کردیا گیا ہے ایمرجنسی شعبہ میں دھوئیں کے بادل چھانے
سے پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی عمارت سے نکال دیا گیا ہے ایمرجنسی شعبہ سے
مشینری کو شفٹ کر دیا گیا ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ الحمداللہ کوئی جانی
نقصان نہیں ہوا آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے جس پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ
مریضوں کو دیگر وارڈز میں شفٹ کردیا گیا ہے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزڈی جی خان
ڈاکٹر شاہد بھٹی بھی موقع پر پہنچ گئے اوراُنہوں نے بھی امدادی کاروائیوں
کا جائزہ لیا
0 comments:
Post a Comment