Feature Top (Full Width)

Saturday, 3 May 2014

والدین اپنے نوجوان بچوں کو معاشرے کا بہترین شہری بنانے کیلئے ان پر کڑی نظر رکھیں ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ،

راجن پور(کرائم رپورٹر) والدین اپنے نوجوان بچوں کو معاشرے کا بہترین شہری بنانے کیلئے ان پر کڑی نظر رکھیں ۔اور نشہ کی بری عادت اور غلط سوسائٹی سے بچائیں ۔ ضلع راجن پور کے منشیات کے عادی نوجوانوں کا علاج کرواکر معاشرے کا بہترین شہری بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے علاج معالجہ اور صحت کی بحالی کیلئے ایک علیحدہ سنٹر بنایا جائے گا۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے منشیات کے خاتمے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈی او سی ارشد گوپانگ ،ڈی ایم او ، پی اے سیفی اللہ گوندل ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر عبداللہ ،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،ڈی ایس پی خالد مسعود ،سپریٹنڈنٹ جیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے شعبہ سے متعلق منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے اپنے وسائل بروئیکار لائیں ۔ اس مہم کو بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھائیں ۔
نوٹ:۔ فوٹو ای میل کردیا گیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers