راجن پور(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ڈی سی راجن پور غازی امان اللہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کے کم ہونے سے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں کم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔اس موقع پر ڈی سی اونے انجمن تاجران کیلئے ضلع میں دفتر کے تعمیر کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر انجمن تاجران ،دوکانداران اور ٹرانسپورٹ کے صدر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ تمام دوکاندار حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں زیادہ منافع حاصل کرنے اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی سی او نے انجمن تاجران کے ہمیشہ تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ ان کے ساتھ رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل بھی حل کئے جائیں ۔
نوٹ؛۔فوٹو ای میل کردیا گیا ہے
0 comments:
Post a Comment