راجن
پور (کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی
گورچانی نے کہا ہے کہا پنجاب حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی
بلند کرنے کیلئے مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے اور اس مقصد کیلئے نئے مالی
سال 2014-15 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کی معیشت کو مضبوط
بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے
تاکہ تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے ۔ صوبے کی معیشت
کوپائیدار بنیادو ں پر مستحکم بنا نے کیلئے وسائل کا درست اور شفاف استعمال
ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں پنجاب اسمبلی میں
راجن پورکے عوامی مسائل کے حل کے لئے لگائی گئی کھلی کچہری میں میڈیا سے
بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف پاکستان میں غربت
،جہالت ، دہشت گردی اور بیروز گاری کے خاتمے کے خلاف جدو جہد کی علامت ہیں،
قائداعظم سولر پارک بہاولپور کا رقبہ 10ہزار ایکڑ سے بڑھا کر 15ہزار ایکڑ
کرنے اور 1000میگاواٹ کے سولر منصوبے کو بڑھا کر 1500میگاواٹ کرنے پرپوری
قوم میاں شہبا زشریف کی شکر گزار ہے۔ پنجاب میں دیگر مقامات پر بھی چھوٹے
سولر منصوبے لگائے جائیں گے چھوٹے سولر منصوبے لگانے کے لیے مختلف مقامات
کی مکمل ٹیکنیکل سٹڈی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک میں
سرمایہ کاروں کوتمام ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پرفراہم کریں گے اورسولر
منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ آئندہ چار برس کے دوران
صوبہ پنجاب میں 8فیصد شرح ترقی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تیز رفتار ترقی اور
جامع اصلاحات کر کے عوام کا معیار زندگی مزید بلند کرنے اور پسماندہ
علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے
0 comments:
Post a Comment