راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور شہر میں پانی ملے دودھ کی سرِعام فروخت
جاری ،ٹی ایم اے کا شعبہ پیور فوڈ اور محکمہ خوراک کی ٹیمیں لمبی تان کر
سوگئیں ملاوٹ شدگان کو کھلی چھوٹ شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے
تفصیل کے مُطابق راجن پور شہر کی مختلف دوکانوں پر پانی وپاؤڈر ملے دودھ
کی سرِ عام فروخت جاری ہے اور دوکاندار دیدہ دلیری سے ملاوٹ شدہ دودھ خالص
دودھ کی قیمت پر فروخت کرنے میں مصروف ہیں ٹی ایم اے کا شعبہ پیور فوڈ
محکمہ صحت وخوراک کی ٹیمیں شہر میں کہیں نظر نہیں آتیں ملاوٹ شدہ دودھ کے
استعمال سے شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں شہریوں نے ڈسٹر کٹ
کوآرڈینشن آفیسر راجن پور سے اس حوالے سے کردار ادا کرنے کا مُطالبہ کیاہے
0 comments:
Post a Comment