Saturday, 3 May 2014
این آر ایس پی پلان پاکستان کے زیراہتمام کیئر گور اور گورنمنٹ اساتذہ کی 4روزہ تربیتی ورکشاپ کرائی گئی
راجن پور(کرائم رپورٹر)این آر ایس پی پلان پاکستان کے زیراہتمام کیئر گور اور گورنمنٹ اساتذہ کی 4روزہ تربیتی ورکشاپ کرائی گئی جس کا مقصد گورنمنٹ کے سکولوں میں ابتداء کے بچپن کی تعلیم کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ دوران تربیت این آر ایس پی پلان پاکستان کی جانب سے چلائے جانے والے ای سی ای ابتدائے بچپن کے تعلیم کے سنٹر پر تمام شرکاء کو ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر کے ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد کے ہمراہ معلوماتی دورہ کرایا گیا اس دورہ میں ڈی ٹی ایس سی اور پرائمری سکولوں کے اساتذہ بھی موجود تھیں۔این آر ایس پی پلان پاکستان کی جانب سے ارشد بخاری ،مدنی اصغر،اختر مرزا،اور رابعہ حسین نے شرکاء کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ ہمارا مقصد سکولوں میں نظام تعلیم کو بہتر بنانا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment