راجن پور ( کرائم رپورٹر ) سیکریٹر ی پنجاب عشر و زکواۃ حبیب
الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم
کردار ادا کر ہی ہے۔ حکومت کسانوں سے آخری دانے تک گندم خرید کرے گی ۔ ان
خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پور کے سرکاری مراکز خرید گند م کے دورے کے
موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ،ڈی ایف سی ،
اے سی چوہدری مختار اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ سیکریٹری پنجاب نے
کہا کہ حکومت نے اس سال پالسی وضع کی ہے کہ پورا سال وافر مقدارمیں گند م
عوام کو دستیاب ہو گی اور گند م کے حصول میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ
کرنا پڑے۔ حکومت پنجاب نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیئے کسانوں کو گند م
کا معاوضہ فوری اور پورا ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ
کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونا چا ہیئے ۔ پنجاب حکومت نے اس مرتبہ پٹواری اور
مڈل مین کا کردار ختم کر دیا ہے۔ سیکریٹر ی پنجاب نے گند م کے سرکاری
مراکز کے ریکارڈ کو چیک کیا اور کسانوں کے مسائل بھی پوچھے جس پر کسانوں نے
کہا کہ بار دانے کے ٹارگٹ کو بڑھایا جا ئے۔ قبل ازیں سیکریٹر ی پنجاب نے
ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں گند م خرید کے بارے میں بریفنگ لی ۔اس موقع
پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے بتایا کہ 24مئی تک ضلع کا ٹارگٹ سوفیصد حاصل
کر لیا جا ئے گا۔ جس پر سیکریٹر ی اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ
کی کارکردگی کو سراہا
0 comments:
Post a Comment