راجن
پور( کرائم رپورٹر) ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن غریب بچوں کی مفت تعلیم کے
منصوبے ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کے بارویں مرحلے میں ڈیرہ غازی خان
اور راجن پور کے اضلاع میں مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے لیئے وؤچرز جاری کرے
گی اس حوالے سے پیف کے شعبہ ابلاغ عامہ کی سربراہ عروج سلمان کی زیر
سربراہی تین رکنی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے مختلف علاقوں کا
دورہ کیا اورنجی سکولوں کے مالکان کو ترغیب دی کہ وہ مفت تعلیم کے اس
منصوبے میں شامل ہو کر فروغ تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں ۔عروج سلمان نے
سکول مالکان کو بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈیرہ غازی خان کی یونین
کونسلوں مکول کلاں،چھابڑی، ناواں ، متفرق چیہان،جکھڑاامام شاہ،کھاکھی، کوٹ
مبارک،شاہ صدر دین اور راجن پور کی یونین کونسلوں روجھان ، شاہ ولی ، عمر
کوٹ، نور پور، جہاں پور اور پیر بخش شرقی کے نجی سکولوں سے پارٹنر شپ کرے
گی۔ اس پارٹنر شپ کی بدولت ان یونین کونسلوں کے مستحق بچوں کو اپنے گھروں
کے نزدیک مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہو گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے شعبہ
ابلاغ عامہ کی ٹیم نے عوامی آگاہی مہم کے دوران ڈیرہ غازی خان اور راجن پور
کی مختلف یونین کونسلوں میں پبلک کیمپ لگائے ، لوگوں میں معلوماتی لٹریچر
تقسیم کیا اور والدین کو ترغیب دی کہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھجیں
0 comments:
Post a Comment