راجن
پور (کرائم رپورٹر) سترہ سالہ رابعہ اغواء والدہ کی مدعیہ پر ماڈل تھانہ
سٹی راجن پور میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے
چھاپے مارنا شروع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق مدعیہ شمشاد مائی زوجہ
عبدالمجید نے ماڈل تھانہ سٹی میں 300/14دفعہ 365B مقدمہ درج کروایا۔ جس
میں بتایا کہ میں دوائی لینے ہسپتال گئی ہوئی تھی ۔میں گھر لوٹی تو میرے
بیٹے مجاہد نے بتلایا کہ عارف ولد عاشق اور صابر ولد یا رمحمد سونترہ نے
رابعہ کو اغواء کرگئے ہیں ۔ جبکہ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا
ہے۔اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف جگہو ں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تاحال
کوئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاچکی ہے
0 comments:
Post a Comment