راجن پور (کرائم رپورٹر)تین روز قبل اینٹی کرپشن کے چھاپے میں رنگے ہاتھوں
پکڑا جانے والا با اثر ملزم یونین سیکرٹری برکت لغاری رہا ہو کر اپنے آفس
میں کام کرنے لگا عوامی سماجی حلقوں کا کرپٹ ملزم کے خلاف وزیر اعلیٰ سے
کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ملزم برکت لغاری پانچویں سکیل کا
ملازم ہے جس کو سیاسی سر پرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے گیارہویں سکیل پر
یونین سیکرٹری پر کام کر رہا ہے بلکہ ایک نہیں تین یونین کونسلز کا سیکرٹری
بنا ہوا ہے اور کرپشن کا بادشاہ ہے جس پر آفیسرز سے لیکر سیاسی لوگوں تک
کو رنگنے میں ماہر مانا جاتا ہے ۔ جس کی مثال یہ ہے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے
والا تین روز سے پہلے رہاہوکر اپنی ڈیوٹی دینے لگا عوامی سماجی ارشد باجوہ،
خادم حسین ،شیر علی ،عمران ظفر ،ریاض احمد،ایازاحمد نے کمشز ڈیرہ غازی خان
و ڈی سی او راجن پور سے کر پٹ ملازم کے خلاف قانونی کاروائی کرکے نوکری سے
فارغ کیا جائے
0 comments:
Post a Comment