راجن
پور(کرائم رپورٹر ) کنسٹریکشن ڈویثرن محکمہ انہارکے افسرا ن او ر عملہ کو
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجن پور میں حاضر کیا جائے مکمل سٹاف اور افسران غیر
حاضر ہیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ انہار کے کنسٹرکشن ڈویثرن کے 90ملازمین کے
بارے دلچسب خبر ہے کہ وہ عرصہ دراز سے اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کر رہے
پورے کا پورا محکمہ ہی غیر حاضر ہے۔بتایا گیا ہے کہ 7,6سال قبل متعلقہ
محکمے کے دفاتر اور رہائش گاہیں تعمیر کرائی گئیں تھیں مگر ان کے مکین ایس
ڈی او،سب انجینئرز، آفس سپرینڈینٹ،ہیڈ کلرک،ایچ وی سی،جونئیر و سینئر
کلرکس،نائب قاصد،چوکیدار،مالی،کک،خانساماں و دیگر عملہ جن کی تعداد 40کے
قریب ہے جبکہ 50کے قریب سیزنل سٹاف و ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین
شامل ہیں کو ان دفاتر میں کبھی نہیں دیکھا گیا جبکہ ان ملازمین کی تنخواہیں
سرکاری خزانے سے جاری ہو رہی ہیں ٹی اے ڈی اے بلز، کوٹھیوں اور مکانات کی
موجودگی میں ہاؤس رینٹ بھی نکلوائے جا رہے ہیں ۔ان دفاتر اور کوٹھیوں میں
منشیات فروشوں رر کا بسیرا ہے ۔عوامی شکایات پر سابقہ کمشنر،اور چیف
انجینئر نے ان ملازمین کو حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم بتایا
گیا ہے کہ موجودہ ایس ای پراجیکٹ چیف انجینئر انہار ڈویثرن ڈیرہ غازیخان کو
مذکورہ ملازمین بھتہ اور کچھ تنخواہ کا حصہ دے کر خاموش کروا دیتے ہیں اس
بارے ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔سماجی کارکنوں محمد
حسین،جاوید احمد،طارق حسین ،محمد اسماعیل ،عنایت حسین و دیگر کا کہنا ہے کہ
مذکورہ ملازمین مقامی نہ ہیں ان کی مستقل غیر حاضری سے مسائل میں اضافہ ہو
رہا ہے سیلاب کا سیزن شروع ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ان ملازمین کی موجودگی
ضروری ہے انہوں نے چیف انجینئر ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا کہ غیر حاضر ان
ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کی ملازمتیں ختم کر کے
راجن پور کے رہائشی افراد کو ملازمتیں دی جائیں۔ایکسیئن انہار سے جب اس
بارے موقف دینے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ان ملازمین کی
شکایت سیکریٹری انہار کے پاس بھیج دی گئی ہے اور ان کے فیصلے کا انتظار ہے
0 comments:
Post a Comment