راجن پور (کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر خوراک پنجاب نے کہا ہے کہ
پنجاب حکومت کسانوں ایک ایک دنا گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے تمام
تر وسائل بروئیکار لارہی ہے ۔ تاکہ عوام کی سہولت کیلئے وافرمقدار میں
گندم محفوظ کی جاسکے۔ اور کسانوں کے معاشی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان
بروقت رقوم کی مکمل ادائیگی اور انہیں مڈل مین کے استحصال سے نجات دلانے
کیلئے بھی ٹھوس عملی اقدامات کئے ہیں ۔ محمد اسلم سیکرٹری خوراک پنجاب ،ڈی
سی اوراجن پورغازی امان اللہ کے ہمراہ ضلع راجن پورمختلف مراکز خرید گندم
کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایف سی چوہدری فضل داد ،اسسٹنٹ کمشنر جام پور
عبدالرؤف مغل،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شبیر احمد ،اسسنٹ فوڈ کنٹرولر امان اللہ
مستوئی بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر بلال یٰسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ
پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق کسانوں کو گندم کے مناسب نرخ کی
دستیابی کے ساتھ ساتھ انہیں منصفانہ اور شفاف بنیادوں پر باردانہ کی فراہمی
ناپ تول میں گھپلو کی شکایات کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا گیا ہے ۔
اور صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ محکمہ خوراک کو واضع طور پر ہدایت کردی
گئی ہے کہ اس اہم مشن میں کسی قسم کی غفلت کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے
گا۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف اضلاع میں وزراء صوبائی سیکرٹریز کی بھی نگران
معائنہ کار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں ۔ جو روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ
سیکرٹریٹ کو اپنی کارکردگی رپورٹس ارسال کرتی ہیں۔صوبائی وزیرخوراک بلال
یٰسین نے ضلع راجن پور کے مراکز خریداری گندم پر کسانوں کیلئے کٹے جانیوالے
انتظامات اور خریداری کے شفاف عمل پر ضلعی انتظامیہ اور ڈی سی او غازی
امان اللہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ ضلع راجن پور کے انتظامات نہایت
تسلی بخش اور رول ماڈل ہیں ۔اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے
کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ مقررہ اہداف کے حصول
کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہی ہے ۔ اورضلع کا ٹارگیٹ مقرر وقت پر پورا کرے
گی۔ قبل ازیں ڈی ایف سی فضل داد اور اے ایف سی امان اللہ مستوئی نے بتایا
کہ ضلع راجن پور کا مقررہ اہداف 1لاکھ36ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کیلئے
13لاکھ60ہزار بیگ تقسیم کیا جارہا ہے ۔توقع ہے کہ 25مئی تک ٹارگیٹ حاصل
کرلیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment